آمدنی و مصارف

والد کے کاروبار میں سے بتائے بغیر اپنے لئے کچھ رکھنا

فتوی نمبر :
70407
| تاریخ :
2024-01-19
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

والد کے کاروبار میں سے بتائے بغیر اپنے لئے کچھ رکھنا

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارا خاندانی ایک کاروبار ہے ، میں کریڈٹ پر فروخت کرتا ہوں ، پھر جب مجھے کریڈٹ کی رقم ملتی ہے تو میں کچھ اپنے لئے رکھتا ہوں اور باقی اپنے والد کو دیتا ہوں، وہ کاروبار کے مالک ہیں، کیا اس طرح کرنا شرعاً حلال ہے ؟ بینو اتوجروا

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل اگر اپنے والد کے ساتھ ان کے کاروبار میں بطورِ معاون کام کر رہا ہو اور سائل اپنے خرچ کے لئے رقم لینا چاہے تو والد کی اجازت سے بقدرِ ضرورت رقم لے سکتا ہے، والد کی اجازت اور ان کے علم میں لائے بغیر کاروبار سے اپنے ذاتی اخراجات کیلئے رقم لینا شرعاً جائز نہیں، جس سے بہر صورت احتراز لازم ہے،
تاہم اگر سوال کی نوعیت مختلف ہو تو سوال دوبارہ مکمل وضاحت کے ساتھ لکھ کر ایمیل کردیں، ان شاء اللہ غور و فکر کے بعد حکمِ شرعی سے آگاہ کر دیا جائےگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: وھذا إن باعہ علی أنہ (لمالکہ) أما لو باعہ علی أنہ لنفسہ (إلی قولہ) فالبیع باطل اھ (کتاب البیوع فصل فی الفضولی ج 5 صـ 107 ط: سعید)
وفی شرح المجلۃ: لا یجوز لأحد أن یتصرف فی ملک الغیر بلا إذنہ اھ (المقدمۃ المقالۃ الثانیۃ المادۃ 96 ج 1 صـ 262ط: اسلامیۃ)
وفیہ ایضاً: لا یجوز لأحد أن یأخذ مال احد بلا سبب شرعی، أی لا یحل فی کل الأحوال عمداً أو خطأً أو نسیانا، جداً أو لعباً، أن یأخذ احد مال احد بوجہ لم یشرعہ اللہ تعالی ولم یبحہ، لأن حقوق العباد محترمۃ لا تسقط بعذر الخطأ والنسیان والھزل وغیرہ اھ (المقدمۃ المقالۃ الثانیۃ المادۃ 97 ج 1 صـ 262ط: اسلامیۃ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کریم یعقوب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70407کی تصدیق کریں
0     633
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سرکاری سکول کے اساتذہ کا مقررہ وقت سے پہلے چھٹی کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • صدقہ کی چیز کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
Related Topics متعلقه موضوعات