احکام بدعات

مروجہ حیلۂ اسقاط کا حکم

فتوی نمبر :
70116
| تاریخ :
2024-01-03
حظر و اباحت / بدعات و منکرات / احکام بدعات

مروجہ حیلۂ اسقاط کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام دیوبند , مروجہ حیلۂ اسقاط کے بارے میں کہ جائز ہے یا ناجائز ؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں مفصل جواب درکار ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ مروجہ حیلۂ اسقاط میں بہت سارے مفاسد پائے جاتے ہیں اورصحیح طریقۂ کار پرعمل نہیں کیا جاتا ،اس لئےاس سےاحتراز لازم ہے، جبکہ فقہاءِ کرام نے حیلۂ اسقاط ایسے شخص کیلئے تجویز فرمایا ہے جس کی کچھ نمازیں اور روزے وغیرہ اتفاقاً فوت ہوگئے ہوں اور قضاء کرنے کا موقع نہ ملا ہو، اور موت کے وقت وصیت کی بھی فرصت نہ ملی ہو،جبکہ اسکے ترکہ میں اتنا مال بھی نہ ہوجس سے اسکی فوت شدہ نمازوں اور روزوں وغیرہ کا فدیہ ادا کیا جا سکے، اور اسکی شرائط میں یہ بھی ہے کہ جو رقم کسی کو صدقہ کےطورپردی جائے تو اسکو حقیقی طور پر مالک و مختار بنا کر دی جائے، چنانچہ مندرجہ بالا شرائط کے ساتھ اسقاط کرنے سے فوت شدہ نمازوں اور روزوں کا فدیہ بھی ادا ہو جائے گا۔ (ماخوذ از تبویب)

مأخَذُ الفَتوی

و فی رد المحتار: (قوله و لو لم يترك مالا إلخ) (الی قوله)وبه ظھر حال وصايا أهل زماننا، فإن الواحد منھم يكون في ذمته صلوات كثيرة و غيرها من زكاة و أضاح وأيمان ويوصي لذلك بدراهم يسيرة،ويجعل معظم وصيته لقراءة الختمات والتھاليل التي نص علماؤنا على عدم صحة الوصية بھا، وأن القراءة لشيء من الدنيا لا تجوز۔اھ (2/ 73)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سلیمان عظیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70116کی تصدیق کریں
0     687
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا جمعہ کے دن کی مبارک باد دینا بدعت ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 1
  • زیادہ بارش کے وقت چھت پر آذان دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 0
  • 27 رجب کو روزہ رکھنے کی حقیقت اور حضرت عمر رض کا روزہ تڑوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام بدعات 2
  • تعزیت کے موقع پر ہاتھ اٹھاکردعامانگنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام بدعات 0
  • قبروں پر ماربل لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام بدعات 0
  • نوحہ ، ذو الجناح ، تعزیہ ، علم اور محرم کا جلوس

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 0
  • 11 ربیع الاول ، 27 رجب اور 15 شعبان کو فاتحہ خوانی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 0
  • مصیبت کے وقت اذان دینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 0
  • اسلام میں شب برات کی حقیقت

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام بدعات 2
  • حاجی کے استقبال میں اختیار کۓ جانے والے مختلف رسومات

    یونیکوڈ   احکام بدعات 3
  • تراویح کے بعد اجتماعی طور پر سورۃ الملک پڑھنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 4
  • اجماع و قیاس کے منکر کا حکم

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • یوم صدیقِ اکبرؓ منانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • کیاتقریب ختم بخاری بدعت ہے؟

    یونیکوڈ   احکام بدعات 1
  • انتقال کے بعد سے متعلق مختلف بدعات و رسومات

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • محرم میں چاول تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • تعزیت کے مروّجہ طریقہ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • قبر کو پختہ کرنا اور اس پر کتبہ لگانا وغیرہ دیگر بدعات و رسومات

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • سالگرہ کی تقریب میں شرکت اور کیک کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • معجزہ اور کرامت میں فرق

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • مروجہ قرآن خوانی سے متعلق

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • ماہ محرم میں لوگوں سے چندہ کرکے سبیلیں لگانا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • تیجہ، بیسواں، چالیسواں، برسی، پہلے جمعہ کی رات وغیرہ میں جمع ہو کر اجتماعی دعا کرنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 1
  • قرآن خوانی میں قرآن مکمل ختم کرنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • قبروں پر ہاتھ اُٹھاکر دعا کرنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
Related Topics متعلقه موضوعات