انشورنس یا بیمہ پالیسی

انشورنس سے متعلق کال سینٹر چلانے کا حکم

فتوی نمبر :
69490
| تاریخ :
جدید فقہی مسائل / جدید معاشیات / انشورنس یا بیمہ پالیسی

انشورنس سے متعلق کال سینٹر چلانے کا حکم

السلام علیکم ! میں امید کرتا ہوں کہ یہ سوال آپ کو اچھی صحت اور خوشی کی حالت میں پائے ، میں فی الحال ایک چھوٹے " کال سینٹر " میں کام کرتاہوں ، جہاں میں " کیمپینز " کاانتظام کرتاہوں ، جیسے : “Medicare”اور “Final expense”اور ACA Obema care ) ) مختصر یہ ہے کہ ہم اپنے " کلائنٹ " کی جانب سے لوگوں کو نئے انشورنس پلان خریدنے پر آمادہ کرتے ہیں ، بہر حال میں مطمئن نہیں ہوں ، کیونکہ یہ " کیمپینز " انشورنس کی بنیاد پر ہیں اور اسلام میں انشورنس حلال نہیں سمجھا جاتا ، ہر رات میں اس کی کوشش کرتا ہوں کہ کیسے یہ بات یقینی ہوجائے کہ میری " کال سینٹر " کی کمائی حلال ہے ؟ براہ مہربانی میری اس بارے میں رہنمائی کریں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ مروجہ انشورنس ربا (سود) قمار (جوا) اور غرر (غیر یقینی کیفیت) پر مشتمل ہونے کی وجہ سے شرعاً جائز نہیں، لہذا کال سینٹر میں اس طرح کی ذمہ داری لینا کہ جس میں کلائنٹس کو کال کرکے انشورنس کروانے کی ترغیب دی جاتی ہو، تعاون علی المعصیۃ ہونے کی وجہ سے شرعاً درست نہیں، بلکہ سائل اس کی وجہ سے گنہگار بھی ہورہا ہے، اس لئے سائل کو چاہیئے کہ اس کام کے بجائے جلد از جلد دیگر حلال اور جائز ذریعہِ معاش تلاش کرنے کی فکر کرے، البتہ جب تک دیگر ذریعہ معاش کا انتظام نہ ہو، اس وقت تک مجبوری کی صورت میں سائل کے لئے اس کام کو برقرار رکھنے کی گنجائش ہے، لیکن متبادل میسر آتے ہی اس کام کو چھوڑنا سائل پر لازم ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالیٰ: ولا تعاونوا علی الاثم والعدوان واتقوا اللہ ان اللہ شدید العقاب(المائدۃ/2)۔
وفی احکام القرآن للجصاص: یسئلونک عن الخمر والمیسر قل فیھما اثم کبیر ولا خلاف بین اھل العلم فی تحریم القمار وان المخاطرۃ من القمار قال ابن عباس ان المخاطرۃ قمار۔اھ (2 /11)۔
وفیہ ایضاً: (ولا تعاونوا علی الاثم والعدوان) نھی عن معاونۃ الغیر علی معاصی اللہ تعالیٰ۔اھ (3/296)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالحنان رمضان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69490کی تصدیق کریں
2     1039
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا انشورنس جائز ہے ؟کیا مفتی تقی عثمانی صاحب کی انشورنس کمپنی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   انشورنس یا بیمہ پالیسی 7
  • میزان بینک کا کفالہ اور سیونگ اکاؤنٹ کا حکم،معاون یا مہمان کا مدرسہ کا کھانا کھانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • بیرون ملک میں کئے گئے انشورنس کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • لائف انشورنس کا حکم - انشورنس کروانا کیسا ہے

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 3
  • انشورنس کس بینک سے کروائیں - انشورنس اور تکافل میں فرق

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • میڈیکل انشورنس پالیسی کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   انشورنس یا بیمہ پالیسی 1
  • انشورنس والی گاڑی کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کمپنی کا ملازمین کیلئے انشورنس پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • ملازمین کیلئے انہی کی تنخواہوں میں، انشورنس کمپنی سے کوئی پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • جوبلی تکافل انشورنس میں اپنی گاڑی، بائیک یا لائف تکافل کروانا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کمپنی-فیکٹری کا ، اپنے ملازمین کیلۓ "صحت بیمہ پالیسی "لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پوسٹل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کسی مجبوری کی وجہ سے کاروبار کا انشورنس کروانا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • اسٹیٹ لائف انشورنس کی پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • جرمنی جانے کیلئے مجبوراً ہیلتھ انشورنس کرانا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پاک قطر فیملی تکافل کی پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 1
  • انشورنس کے معاملات دیکھنے کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کیا بیمہ پالیسی لینا حلال ہے؟

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • اسٹیٹ لائف انشورنس اور پاک قطر تکافل میں فرق ہے؟

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • گاڑی کی وقتاً فوقتاً مرمت کروانے کیلئے ممبر شپ خریدنا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پاک قطر فیملی تکافل کا طریقہ کار اور اسکی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • داؤد فیملی تکافل میں حصہ لینے کاحکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • تکافل فیملی کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پاک قطر فیملی تکافل کا طریقہ کار اور اس کاحکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
Related Topics متعلقه موضوعات