میں ایک آن لائن کام کر رہا ہوں ایک اپلیکیشن پر ،جس کا نام لیم(LAM) ہے، جس میں ہمیں ٹاسک دیے جاتے ہیں کہ یوٹیوب پر وڈیو کو لائک کریں ، جس پر ہمیں وہ بندہ پیسے دیتا ہے جس کی وڈیو لائک کرتے ہیں۔
سائل نے مذکور آن لائن ایپ کے طریقہ کار کی مکمل وضاحت نہیں کی تاکہ اس کے مطابق حکمِ شرعی سے آگاہ کیا جاتا ، تاہم عموماً اس نوعیت کے کاروبار میں شرعی اصول و ضوابط کا لحاظ نہیں رکھا جاتا ، چنانچہ مذکور اپلیکشین بھی اگر اسی نوعیت کی ہو ، تو اس کےذریعے کمائی سے اجتناب کرنا چاہئیے۔
کما فی مشکاۃ المصابیح : و عن رافع بن خديج قال : قيل : يا رسول الله أي الكسب أطيب؟ قال : عمل الرجل بيده و كل بيع مبرور اھ(847/2)
و فی البحر الرائق : قالؒ : و لا یجوز علی الغناء و النوح و الملاھی لان المعصیة لا یتصور استحقاقھا فلا یجب علیه الاجرۃ اھ(23/6)۔
و فيه ایضاً : و قد نھینا عن التعاون علی العدوان و المعصیة اھ(202/8)۔واللہ اعلم