جمعہ

گاؤں ’’ڈھوک بدھال‘‘ میں جمعہ کا حکم

فتوی نمبر :
65525
| تاریخ :
2018-06-11
عبادات / نماز / جمعہ

گاؤں ’’ڈھوک بدھال‘‘ میں جمعہ کا حکم

کیا فرماتے ہیں حضرات علما ءِکرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارا گاؤں ڈھوک بُدھال ( داخلی۔ نڑالی ) تحصیل گجر خان قصبہ کے جنوب میں ۵ کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ہے، گاؤں کی آبادی تقریباً ۱۲۰۰ کے لگ بھگ ایک سو بیس گھرانوں پر مشتمل ہے، آبادی کے اندرایک مین گلی اور چند چھوٹی گلیاں ہیں، اس کے علاوہ بجلی اور گیس کی فراہمی موجود ہے، گاؤں میں دو پرائمری سکول اور دو مساجد اور پانچ دوکانیں، چارکریانہ اور ایک کپڑے کی دُکان موجود ہیں، جو چھوٹی چھوٹی ضروریات کو پورا کر رہی ہیں، مگر ہر قسم کی ضروریات کے لۓ خود کفیل نہیں، دو کلو میٹر قطر کے دائرہ میں واقع بڑے دیہاتوں کی چھ مساجد میں نمازِ جمعہ ادا کی جار ہی ہے ،ہمارے گاؤں کے چند نمازیوں کی خواہش ہے کہ بستی کی مرکزی مسجد میں نمازِ جمعہ شروع کی جائے، کیا اس مسجد میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی صحیح ہے یا ظہر کی ہی نماز ادا کی جائے؟ وضاحت فرمادیں، فتویٰ درکارہے۔
اہلِ ڈھوک بُدھال ڈاکخانہ،فریال تحصیل گجرخان ضلع راولپنڈی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اصل یہ ہے کہ صحتِ جمعہ کے لۓ شہر و قصبات کا ہونا شرط ہے ، چھوٹے گاؤں اور دیہات میں نمازِ جمعہ کا قیام جائز نہیں، جبکہ قصبہ کی تعریف ہمارے عرف میں یہ ہے کہ جہاں آبادی چار ہزار کے قریب یا اس سے زیادہ ہو اور ایسا بازار موجود ہو جس میں دکانیں چالیس، پچاس متصل ہوں اور بازار روزانہ لگتا ہو اور اس بازار میں ضروریاتِ روزمرہ کی تمام اشیاء ملتی ہوں مثلاً جوتے کی دکان بھی ہو اور کپڑے کی بھی ، عطار کی بھی ہو، بزاز کی بھی، غلہ کی بھی،گھی کی بھی، دودھ کی بھی اور وہاں ڈاکخانہ بھی ہو اور پولیس کا تھانہ یا چوکی بھی،اور اس میں مختلف محلے مختلف ناموں سے موسوم ہوں، اس تفصیل کی رو سے مذکور گاؤں قصبہ یا شہر کی تعریف میں داخل نہیں، اس لۓ یہاں جمعہ کی بجائے ظہر کی نماز باجماعت پڑھنا لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

في رد المحتار: تقع فرضا في القصبات والقرى الكبيرة التي فيها أسواق اھ(2/ 138)۔
وفي البحر: شرط ادائها المصرحتى لا تصح في قرية ولا مفازة لقول علىؓ ’’لاالجمعة ولاتشريق ولاصلاة فطر ولا أضحى الا في مصر جامع أوفى مدينة عظيمة‘‘ اھ ( ۲/۱۴۰)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 65525کی تصدیق کریں
0     962
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خطبہ اور بیان کے دوران ذکر کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 1
  • جمعہ کے دو خطبوں کے درمیان دعا دل میں مانگنی چاہیے یا ہاتھ اٹھا کر ؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے دن گھرپر ظہر کی نماز کس وقت اداکریں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ کے پہلے چارسنتیں اگررہ جائے توکیا کرناچاہئے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جہاں پنج وقت نماز باجماعت ادا نہ ہو، وہاں جمعہ کی نماز اداہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • نماز جمعہ سے قبل امام خطبہ دے رہا ہو اس وقت نماز پڑہنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں الگ الگ مسجدوں میں دو نماز جمعہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ سے پہلی والی چار رکعات سنت جمعہ کے بعد پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں جمعہ کی نماز ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے خطبوں کے دوران بیٹھنے کی مخصوص ہیئت-سلام کے بعد سینے پر ہاتھ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کمپنی کے اندر کی مسجد میں قیامِ جمعہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • گاؤں میں جمعہ قائم کرنے کی شرائط اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • جمعہ کہاں قائم ہوسکتاہے؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نماز جمعہ مسجد میں پڑہنا - ایک مسجد میں دو نماز

    یونیکوڈ   انگلش   جمعہ 0
  • ملازمین کے کام کے تسلسل کے پیشِ نظر جمعہ کی دو جماعتیں کرانا

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • خطبہ جمعہ کے دوران بیٹھنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • ۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں جمعہ قائم کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • مدرسہ میں جمعہ وعیدین قائم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • ۱۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں نمازِ جمعہ کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • ایک ہی محلہ کی دو مسجدوں میں نمازِ جمعہ کا قیام

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • تین وقتی نماز کے مصلیٰ پر نمازِ جمعہ کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • جمعہ کے خطبے کے دوران دعائیں مانگنے اور درود شریف پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نمازِ جمعہ کے صحیح ہونے کی شرائط-قبل از نمازِ جنازہ میت کے دعا-

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کسی مسجد میں نمازِ جمعہ کے قیام کے لیے پانچ وقتہ نماز کا ہونا ضروری نہیں

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نماز کیلئے وقف جگہ جو کہ شرعی مسجد نہ ہو وہاں نمازِ جمعہ کی ادائیگی

    یونیکوڈ   جمعہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات