آمدنی و مصارف

حرام مال سے تعمیر کردہ مسجد کا حکم

فتوی نمبر :
65273
| تاریخ :
0000-00-00
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

حرام مال سے تعمیر کردہ مسجد کا حکم

مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ

1۔ اگر حرام مال سے مسجد بنائی جائے تو بنانے والے اور نمازی کیلئے کیا حکم ہے ؟


2۔ اگر بنانے والی کی آمدنی میں حرام اور حلال ملا ہوا ہو تو پھر کیا حکم ہے ؟ دونوں سوالوں کے جواب الگ الگ دیں تاکہ واضح ہو جائے، جزاک اللّّّّّّّّّٰٗہ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ مسجد خدا کا گھر اور مقدس و پاکیزہ جگہ ہے، اس میں حرام و مشتبہ مال لگانا شرعاً جائز اور درست نہیں، بلکہ اس میں حلال اور پاکیزہ مال خرچ کرنا چاہیئے، تاہم اگر مسجد کی تعمیر کے بعد اس کا علم ہو تو اس کی مختلف صورتیں ہیں: مسجد کی زمین حلال مال سے خریدی گئی یا کسی نے اپنی حلال زمین مسجد کے لئے وقف کی، لیکن جو مرمت یا تعمیر کی گئی ہے اس میں حرام مال استعمال کیا گیا تو پھر اس میں دو صورتیں ہیں: ایک یہ کہ حرام مال یا تو دیواروں اور چھت پر لگایا گیا ہے یا فرش پر لگایا گیا ہے، اگر حرام مال دیوار یا چھت پر لگایا گیا ہے تو چونکہ اس صورت میں نماز پڑھتے وقت حرام کا استعمال اور اس سے مکمل انتفاع نہیں پایا جاتا، اس لئے ایسی مسجد میں نماز پڑھنا درست ہے، مگر حرام مال مسجد پر خرچ کرنے کا گناہ تو ہوگا۔

جبکہ دوسری صورت یہ ہے کہ مسجد کا فرش حرام یا مشتبہ مال سے بنایا گیا ہو اس صورت میں ایسے فرش پر نماز پڑھنا مکروہِ تحریمی ہے، تاہم اگر اصل مالکان سے اس خرچ کردہ رقم کی اجازت لے لی جائے تو بہتر ہے اور اس صورت میں تعمیر منہدم کرنا ضروری نہیں، ورنہ بصورتِ دیگر مذکور تعمیر منہدم کرکے از سرِ نو مالِ حلال سے تعمیر کی جائے، تاکہ خدا کا گھر حرام سے بالکل پاک ہو جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی سنن الترمذی : عن ابن عمرؓ عن النبيﷺ قال: لا تقبل صلاة بغير طهور و لا صدقة من غلول۔الحدیث (1/51)۔
و فی رد المحتار : (قوله لو بماله الحلال) قال تاج الشريعة أما لو أنفق في ذلك مالا خبيثا و مالا سببه الخبيث و الطيب فيكره لأن الله تعالى لا يقبل إلا الطيب ، فيكره تلويث بيته بما لا يقبله۔اھ (1/658)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسامہ ارشد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 65273کی تصدیق کریں
1     1786
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سرکاری سکول کے اساتذہ کا مقررہ وقت سے پہلے چھٹی کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • صدقہ کی چیز کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
Related Topics متعلقه موضوعات