جمعہ

بڑے گاؤں اور قصبے کے متعدد مساجد میں جمعے پڑھنا جائز ہے ؟

فتوی نمبر :
64761
| تاریخ :
2023-05-23
عبادات / نماز / جمعہ

بڑے گاؤں اور قصبے کے متعدد مساجد میں جمعے پڑھنا جائز ہے ؟

ہمارے گاؤں میں ایک مسجد میں12سال سےجمعہ ہورہا ہے، جمعہ والے دن ۱۵۰/۲۰۰ افراد نماز پڑھتے ہیں جہاں کچھ دکانیں موجود ہیں لیکن زیادہ ضروریات کےلیے دوسرے بازار کا رخ کرنا ہوتا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے پانچ سومیٹر کے دائرے میں ایک اور مسجد بنائی گئی جہاں جمعہ قائم ہونے لگا، حالانکہ پہلی مسجد جمعہ کی شرائط اور تعداد پوری کرتی ہے، مسجد نمازیوں سےبھرجاتی ہے۔کیا اس صورت میں دوسری مسجد میں جمعہ جائز ہے ؟مزیدیہ کہ انہی دو مساجد سے ڈیڑھ سے دو کلومیٹر کے فاصلے پر مرکزی جامع مسجد ہے وہاں بھی جمعہ ہوتا ہے، شرعی حکم سے آگاہ کریں۔ کیا ایک ہی مسلک کی مساجد میں اس طرح کم فاصلے پر جمعہ کرنا جائزہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ شہر و قصبہ (جہاں صحتِ جمعہ کی شرائط موجود ہوں) میں متعدد مقامات پر جمعہ کی نماز ادا کرنا شرعاً جائز و درست ہے، خواہ وہ مساجد ایک دوسرے سے قریب ہوں، البتہ جامع مسجد میں جمعہ پڑھنا افضل ہے۔
لہذا سوال میں مذکور گاؤں میں اگر صحت ِ جمعہ کی شرائط پائی جاتی ہو ں اور علماء کی تحقیق و اطمینان کےبعد وہاں جمعہ کی نماز شروع ہوگئی ہو ، تو ایسی صورت میں مذکور گاؤں میں بننے والی دوسری مساجد میں بھی قیام ِ جمعہ شرعاً درست ہوگا، تاہم نمازِ جمعہ کی ادائیگی جس قدر بڑے مجمعے میں کی جائے ، اسی قدر زیادہ اجر وثواب کا باعث ہے،اس لیے علاقائی لوگوں کا محدود آبادی میں محض ذاتی رنجشوں اور اختلافات کی بناء پر متعدد مساجد میں قیامِ جمعہ کا اہتمام کرنا اور اجتماعیت کو منتشر کرنا درست نہیں ، جس سے احتراز چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار : (وتؤدى في مصر واحد بمواضع كثيرة) مطلقا
و فی رد المحتار : تحت (قوله مطلقا) أي سواء كان المصر كبيرا أو لا وسواء فصل بين جانبيه نهر كبيركبغداد أو لا وسواء قطع الجسر أو بقي متصلا وسواء كان التعدد في مسجدين أو أكثر هكذا يفاد من الفتح، ومقتضاه أنه لا يلزم أن يكون التعدد بقدر الحاجة كما يدل عليه كلام السرخسي الآتي (قوله على المذهب) فقد ذكر الإمام السرخسي أن الصحيح من مذهب أبي حنيفة جواز إقامتها في مصر واحد في مسجدين وأكثر به نأخذ لإطلاق «لا جمعة إلا في مصر» شرط المصر فقط اھ (2/144)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 64761کی تصدیق کریں
0     1316
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خطبہ اور بیان کے دوران ذکر کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 1
  • جمعہ کے دو خطبوں کے درمیان دعا دل میں مانگنی چاہیے یا ہاتھ اٹھا کر ؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے دن گھرپر ظہر کی نماز کس وقت اداکریں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ کے پہلے چارسنتیں اگررہ جائے توکیا کرناچاہئے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جہاں پنج وقت نماز باجماعت ادا نہ ہو، وہاں جمعہ کی نماز اداہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • نماز جمعہ سے قبل امام خطبہ دے رہا ہو اس وقت نماز پڑہنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں الگ الگ مسجدوں میں دو نماز جمعہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ سے پہلی والی چار رکعات سنت جمعہ کے بعد پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں جمعہ کی نماز ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے خطبوں کے دوران بیٹھنے کی مخصوص ہیئت-سلام کے بعد سینے پر ہاتھ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کمپنی کے اندر کی مسجد میں قیامِ جمعہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • گاؤں میں جمعہ قائم کرنے کی شرائط اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • جمعہ کہاں قائم ہوسکتاہے؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نماز جمعہ مسجد میں پڑہنا - ایک مسجد میں دو نماز

    یونیکوڈ   انگلش   جمعہ 0
  • ملازمین کے کام کے تسلسل کے پیشِ نظر جمعہ کی دو جماعتیں کرانا

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • خطبہ جمعہ کے دوران بیٹھنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • ۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں جمعہ قائم کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • ۱۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں نمازِ جمعہ کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • مدرسہ میں جمعہ وعیدین قائم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • ایک ہی محلہ کی دو مسجدوں میں نمازِ جمعہ کا قیام

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • تین وقتی نماز کے مصلیٰ پر نمازِ جمعہ کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • جمعہ کے خطبے کے دوران دعائیں مانگنے اور درود شریف پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نمازِ جمعہ کے صحیح ہونے کی شرائط-قبل از نمازِ جنازہ میت کے دعا-

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کسی مسجد میں نمازِ جمعہ کے قیام کے لیے پانچ وقتہ نماز کا ہونا ضروری نہیں

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نماز کیلئے وقف جگہ جو کہ شرعی مسجد نہ ہو وہاں نمازِ جمعہ کی ادائیگی

    یونیکوڈ   جمعہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات