السلام علیکم
میرا سوال یہ ہیکہ اگر کوئی شخص رات کو نفلی روزہ کی نیت کرے اور صبح سحری نہ کر سکے اور پھر صبح کے اوقات میں بستر پر لیٹے ہی کہہ دے کہ میرا روزہ ہے ,لیکن بعد میں اسے خیال آئے کہ جس علاقے میں وہ اس وقت رہ رہا ہے وہاں بھوک بہت لگتی ہے اور آگے چل کر روزہ مشکل ہو سکتا ہے تو کیا وہ روزہ کی نیت ختم کر سکتا ہے۔
جزاک اللہ خیرا
صبح اٹھنے کے بعد اگر روزہ کی نیت کرلی ہو تو اس سے روزہ ہوجائے گا،پھر نیت ختم کرنےسے روزہ ختم نہ ہوگا،تاہم اگر کچھ کھا پی کر روزہ ختم کردیا تو اس کے بدلے بطورِ قضاء ایک روزہ رکھنا لازم ہوگا-