میرا سوال یہ ہے کہ کینیڈا میں گاڑیوں کے گیراج میں مرمت بہت مہنگی پڑتی ہے، وہاں لوگ گاڑیوں کی مرمت کرنے کے لئے ممبر شپ دیتے ہیں مثلاً ممبر شپ حاصل کرنے کے لئےگاڑی کا مالک 150ڈالر جمع کرتا ہے اور ہر مہینے 30 ڈالر مکینک کو دینے پڑتے ہیں، جب گاڑی میں کوئی خرابی ہوگی تو گاڑی کی مرمت مفت کی جاتی ہے کیا اس طرح معاملہ کرنا صحیح ہے ؟
صورتِ مسئولہ میں گاڑیوں کی مرمت کیلئے مذکور طریقہ کار بھی روایتی انشورنس کی طرح کا معاملہ ہے جو قمار و غرر پر مشتمل ہونے کی وجہ سے شرعاً جائز نہیں ، لہذا اس سے احتراز لازم ہے۔
کما قال الله تعالى : و احل الله البيع و حرم الربوا۔الآیة (البقرة : 275)
و في احكام القرآن للجصاص : قال الله تعالى يسئلونك عن الخمر و الميسر قل فيهما اثم كبير) (و فیه) و لا خلاف بین اهل العلم في تحريم القمار و ان المخاطرة من القمار قال ابن عباسؓ أن المخاطرة قمار ۔اھ (1/329)
و فی صحیح مسلم : عن ابي هريرةؓ قال نھی رسول اللہ ﷺ عن بيع الحصاة و عن بيع الخرد۔الحدیث (2/2)
ملازمین کیلئے انہی کی تنخواہوں میں، انشورنس کمپنی سے کوئی پالیسی لینا
یونیکوڈ انشورنس یا بیمہ پالیسی 0