اگر بیوی کا دل ہمبستری پر راضی نہ ہو ،تو کیا تہہ بند کے اوپر سے مباشرت جائز ہے ؟
کیا حیض کی حالت میں تہہ بند کے اوپر سے مباشرت جائز ہے؟
بیوی اگر بیمار یا حالت حیض میں ہو ، تو سائل کیلئے تہہ بند کے اوپر سے ہمبستری کرنے میں شرعا کوئی حرج نہیں،البتہ بلاوجہ بیوی کا شوہر کو ہمبستری سے منع کرنا گناہ ہے،اس لئے ایسا کرنےسے احتراز لازم ہے،بلکہ میاں بیوی کو چاہئیے کہ ایک دوسرے کے جذبات کا احساس رکھیں۔واللہ اعلم