جناب مفتی صاحب بتائیں کہ meat worm کھانے میں پڑنے والے کیڑے حلال ہیں یا حرام؟ آج کل لوگ پرندوں اور جانوروں کی خوراک کے لیے اس کو پالتے ہیں، کیا اس کا پالنا اور کاروبار کرنا حلال ہے؟ کیڑے کی مختلف حالتیں درج ذیل ہیں: Larbae, pupa, insect کیڑوں کو ایک خاص وقت کے بعد جما دیا جاتا ہے اور وہ مر جاتے ہیں ۔ بعد ازاں ان کو گرم کر کے محفوظ کر دیا جاتا ہے، تاکہ خراب نہ ہوں اور خشک بیچ دیے جاتے ہیں۔
مسئولہ صورت میں پرندوں اور جانوروں کی خوراک وغیرہ کے لیے مذکور کیڑوں کو پالنے اور کاروبار کرنے کی شرعا گنجائش ہے، البتہ یہ کیڑے مکوڑے چونکہ خبائث میں سے ہیں، اس لیے انسانی غذاؤں میں اس کا استعمال درست نہیں، جس سے احتراز لازم ہے۔
كما في أحكام القرآن للجصاص: قال حدثنا سعيد بن منصور قال حدثنا عبد العزيز بن محمد عن عيسى بن نميلة عن أبيه قال كنت عند ابن عمر فسئل عن أكل القنفذ فتلا قل لا أجد في ما أوحي إلي محرما على طاعم يطعمه الآية فقال شيخ عنده سمعت أبا هريرة يقول ذكر عند النبي صلى الله عليه وآله وسلم فقال خبيثة من الخبائث فقال ابن عمر إن كان قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم هذا فهو كما قال فسماه النبي صلى الله عليه وآله وسلم خبيثة من الخبائث فشمله حكم التحريم بقوله تعالى ويحرم عليهم الخبائث والقنفذ من حشرات الأرض فكل ما كان من حشراتها فهو محرم قياسا على القنفذ اھ (4/ 190)
و في الفقه على المذاهب الأربعة: وكذلك يصح بيع الحشرات والهوام كالحيات والعقارب إذا كان ينتفع بها. والضابط في ذلك: أن كل ما فيه منفعة تحل شرعاً فإن بيعه يجوز اھ (2/ 209) والله اعلم بالصواب
پروندوں کی خوراک کے کیڑے (Meat Warm)کوپالنے اور کاروبار کرنے کی شرعی حیثیت
یونیکوڈ حلال و حرام جانور 0