کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں ، کہ کیا صحت کی بیمہ پالیسی جائز ہے ؟ ہماری کمپنی سب لوگوں کی صحت کا بیمہ کروادیتی ہے ، اس میں کمپنی "بیمہ کمپنی" کو ہر سال رقم ادا کرتی ہے ، تقریباً چار ہزار روپے ، اور اگر کوئی بیمار پڑتا ہے یا کسی کو حادثہ درپیش ہوجاتا ہے ، تو "بیمہ کمپنی" اس کا زیادہ سے زیادہ دو لاکھ پچاس ہزار روپے تک کا علاج کرے گی ، کیا یہ جائز ہے؟
اگر اس بیمہ پالیسی کے دوران کمپنی کے ملازمین کو بذاتِ خود کسی قسم کی ادائیگی نہ کرنی پڑتی ہو ، بلکہ اس ادائیگی کو کمپنی نے اپنے ذمہ لیا ہو ، تو اس صورت میں اگرچہ کمپنی کیلئے یہ معاملہ جائز نہیں ، اس سے احتراز لازم ہے مگر ملازمین کیلئے علاج کرانے کی گنجائش ہے۔ واﷲ اعلم بالصواب
ملازمین کیلئے انہی کی تنخواہوں میں، انشورنس کمپنی سے کوئی پالیسی لینا
یونیکوڈ انشورنس یا بیمہ پالیسی 0