موبائل فون

اصلاحی بیانات کی ویڈیو ریکارڈنگ

فتوی نمبر :
60415
| تاریخ :
2004-02-02
جدید فقہی مسائل / ٹیکنالوجی / موبائل فون

اصلاحی بیانات کی ویڈیو ریکارڈنگ

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں ، کہ میرے طالبعلم ، میرے بیان کو ڈیجیٹل کیمرے کے ذریعے محفوظ کرنا چاہتے ہیں، تا کہ وہ بعد میں اس سے استفادہ کرسکیں اور ان کے دوستوں کو بھی فائدہ ہو ،قرآن وسنت کی روشنی میں ، جواب دیں کہ کیا ان کا ایسا کرنا جائز ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

تصویر کے بغیر ، محض بیان محفوظ کرنا ، بلاشبہ جائز اور درست ہے ، جبکہ تصویر کھینچنا اور کھینچوانا ، ہر دو امور شرعاً ناجائز اور حرام ہیں ، جن سے احتراز واجب ہے ، لہٰذا سائل پر لازم ہے کہ وہ اپنے طلباء کو بھی ایک غیر شرعی امر کے ارتکاب سے منع کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

و فی الشامیۃ : و سواء صنعه لما يمتهن أو لغيره ، فصنعته حرام بكل حال لأن فيه مضاهاة لخلق الله تعالى ، و سواء كان في ثوب أو بساط أو درهم و إناء و حائط و غيرها اهـ (ج۱، ص۶۴۷)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60415کی تصدیق کریں
0     950
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نان پی ٹی اے موبائل فون کی خریداری کا حکم

    یونیکوڈ   موبائل فون 3
  • اصلاحی بیانات کی ویڈیو ریکارڈنگ

    یونیکوڈ   موبائل فون 0
  • اپنے مذہب کی اشاعت کرنےوالے غیر مسلم کو انسٹاگرام پر فالو کرنا

    یونیکوڈ   موبائل فون 1
  • پرسنل ایزی پیسہ اکاؤنٹ سے پیسہ نکال کردینے پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   موبائل فون 1
  • بغیر وضو کے سکرین پر قرآن کی تلاوت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   موبائل فون 0
  • موبائل کمپنی کی طرف سے ملنے والے مفت منٹس کے استعمال کا حکم

    یونیکوڈ   موبائل فون 0
  • ویڈیو بیان سننا جائز ہے یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   موبائل فون 0
Related Topics متعلقه موضوعات