کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ ذیل کے متعلق: حضرت سوال یہ ہے کہ کبھی کبھار موبائل کمپنیوں والے مفت منٹس ایم بی اور کال آفردیتے ہے جو کہ کمپنی کی جانب سے ایک میسج کے ذریعے بتا دیا جاتا ہے، کیا ان کا استعمال جائز ہے؟ اور یہ ایزی پیسہ وغیرہ کا اکاؤنٹ نہیں ہے اور مجھے یہ آفر زونگ نیٹ ورک کی جانب سے ملتا ہے۔
مذکور کمپنی کی جانب سے سائل کو بغیر کسی شرط کے جو مفت ایم بی ، منٹس وغیرہ ملتے ہیں ، وہ کمپنی کی طرف سے تبرع ہے، لہذا سائل کے لئے ان کا استعمال کرنا جائز ہے ۔ واللہ اعلم بالصواب