احکام بدعات

سالگرہ کا کیک یا کھانا کھانے کا حکم

فتوی نمبر :
59948
| تاریخ :
2008-03-17
حظر و اباحت / بدعات و منکرات / احکام بدعات

سالگرہ کا کیک یا کھانا کھانے کا حکم

کیافرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر اپنے ہی گھر میں کسی کی سالگرہ ہو ،اس موقع پر گھر میں کیک کاٹا گیا اور دعوت بھی ہوئی ،اس صورت میں کیا دعوت کا کھانا ، کھانا جائز ہے؟ اور اس کیک کے کھا نے کا کیا حکم ہے؟ اسی طرح خاندان وغیرہ کی سالگرہ میں شرکت نہ کرنے کی صورت میں رشتہ داروں نے اگر کھانا بھجوادیا تو یہ سالگرہ کا بھیجا ہوا کھانا جائز ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ سالگرہ (برتھ ڈے ) کا رواج اصل میں مغربی تہذیب کی برآمد ات میں سے ہے، وہ حضرات،مسیح علیہ السلام کا یوم پیدائش بھی مناتے ہیں ،جبکہ آپﷺنے دوسری قوموں سے مذہبی اورتہذیبی مماثلت اختیار کرنے کو ناپسند فرمایا ہے اور احادیثِ مبارکہ میں صراحۃً اس کی ممانعت وارد ہوئی ہے ، اس لۓ سائل اور دیگر مسلمانوں کو ایسے امور سے بچنا چاہیے ،جبکہ سبب اور محرک (ولادت) پائے جانے کے باوجود قرآن وحدیث ، صحابہ وسلف صالحین سے قولاً یا فعلاً یہ عمل ثابت نہ ہونا بھی دلیلِ منع ہے ۔
لہٰذا سائل کو چاہیۓ کہ ان تمام پروگراموں سے اجتناب کرے اور اگر کسی وجہ سے کرنا پڑے تو دن ، تاریخ بدل کر کر لیا کرے، تاکہ شبہات سے بچا جاسکے، جبکہ سالگرہ کا کیک اور دعوت کا کھانا اگر چہ حرام تو نہیں ،بلکہ جائز ہے، مگر کیک اور دعوت کے کھانے سے اس قسم کے اعمال کی حوصلہ افزائی کا پہلو واضح ہوتا ہے ،اس لۓ ان کے کھانے سے احتراز ہی بہتر ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

فی سنن الترمذی: عن سمرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه و سلم الغلام مرتهن بعقيقة يذبح عنه يوم السابع ويسمى ويحلق رأسه اھ(4/101)۔
وفی مرقاة المفاتیح: (وعنه): أي عن ابن عمر (قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم - (من تشبه بقوم): أي من شبه نفسه بالكفار مثلا في اللباس وغيره، أو بالفساق أو الفجار أو بأهل التصوف والصلحاء الأبرار. (فهو منهم): أي في الإثم والخيراھ(7/2782)۔
وفی فتح الباری: قال بن المنير فيه أن المندوبات قد تنقلب مكروهات إذا رفعت عن رتبتها لأن التيامن مستحب في كل شيء أي من أمور العبادة لكن لما خشي بن مسعود أن يعتقدوا وجوبه أشار إلى كراهته والله أعلم اھ(2/338)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59948کی تصدیق کریں
0     1713
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا جمعہ کے دن کی مبارک باد دینا بدعت ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 1
  • زیادہ بارش کے وقت چھت پر آذان دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 0
  • 27 رجب کو روزہ رکھنے کی حقیقت اور حضرت عمر رض کا روزہ تڑوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام بدعات 2
  • تعزیت کے موقع پر ہاتھ اٹھاکردعامانگنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام بدعات 0
  • قبروں پر ماربل لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام بدعات 0
  • نوحہ ، ذو الجناح ، تعزیہ ، علم اور محرم کا جلوس

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 0
  • 11 ربیع الاول ، 27 رجب اور 15 شعبان کو فاتحہ خوانی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 0
  • مصیبت کے وقت اذان دینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 0
  • اسلام میں شب برات کی حقیقت

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام بدعات 2
  • حاجی کے استقبال میں اختیار کۓ جانے والے مختلف رسومات

    یونیکوڈ   احکام بدعات 2
  • تراویح کے بعد اجتماعی طور پر سورۃ الملک پڑھنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 4
  • اجماع و قیاس کے منکر کا حکم

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • کیاتقریب ختم بخاری بدعت ہے؟

    یونیکوڈ   احکام بدعات 1
  • یوم صدیقِ اکبرؓ منانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • انتقال کے بعد سے متعلق مختلف بدعات و رسومات

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • تعزیت کے مروّجہ طریقہ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • محرم میں چاول تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • قبر کو پختہ کرنا اور اس پر کتبہ لگانا وغیرہ دیگر بدعات و رسومات

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • سالگرہ کی تقریب میں شرکت اور کیک کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • معجزہ اور کرامت میں فرق

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • مروجہ قرآن خوانی سے متعلق

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • ماہ محرم میں لوگوں سے چندہ کرکے سبیلیں لگانا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • تیجہ، بیسواں، چالیسواں، برسی، پہلے جمعہ کی رات وغیرہ میں جمع ہو کر اجتماعی دعا کرنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 1
  • قرآن خوانی میں قرآن مکمل ختم کرنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • قبروں پر ہاتھ اُٹھاکر دعا کرنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
Related Topics متعلقه موضوعات