احکام بدعات

فوتگی کے سات دن بعد تک خیرات و صدقات کرنا

فتوی نمبر :
59149
| تاریخ :
2000-02-02
حظر و اباحت / بدعات و منکرات / احکام بدعات

فوتگی کے سات دن بعد تک خیرات و صدقات کرنا

محترم جناب مفتی صاحب ہماری رہنمائی فرمائی جائے اس مسئلہ میں کہ ہم اہلسنت والجماعۃ کا یہ عقیدہ ہے کہ کسی میت کے سات دن بعد تک ثواب کی نیت سے خیرات و صدقات کرنا جائز اور مستحب ہے، غلط قسم کے لوگ اسے بدعت اور حرام کہتے ہیں، اسے غلط کہنے والے غلط اور وہابی ہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اہل السنۃ والجماعۃ کے نزدیک میت کے ایصالِ ثواب کیلئے دعا اور استغفار یا صدقہ وخیرات کرنا بلاشبہ جائز اور درست ہے مگر اس کیلئے شریعتِ حَقّہ نے کسی خاص دن اور تاریخ کی تعیین اور تخصیص نہیں فرمائی کہ اس خاص دن وغیرہ میں تو یہ کارِ خیر اور ثواب ہو ، اور بعد میں نہ ہو بلکہ مروّجہ قیودات مبتدعین کی اپنی طرف سے گھڑی ہوئی ہیں جن کے اہتمام کو حضراتِ فقہاءِ کرام نے ناجائز اور بدعت قرار دے کر ان سے احتراز کا حکم دیا ہے، لہٰذا اس کی وجہ سے کسی کو موردِ ِطعن ٹھہرانا اور اس کی تغلیط کرنا درست نہیں بلکہ مسئلۂ شرعیہ سے ناواقفیت کی دلیل ہے اور اس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی البحر الرائق: لان ذکر اللہ تعالٰی اذا قصد بہ التخصیص بوقت دون وقت او بشیء دون شیء لم یکن مشروعًا حیث لم یرد بہ الشرع لانہ خلاف الشرع۔(ج۲، ص۱۵۹)۔
وفی رد المحتار : وفی البزازیۃ: ویکرہ اتخاذ الطعام فی الیوم الاول والثالث وبعد الاسبوع۔(ج۲، ص۲۴۰)۔
ومنہا التزام الکیفیات والہئیات المعینۃ کالذکر بہئیۃ الاجتماع علی صوت واحد (الی ان قال) ومنہا التزام العبادات المعینۃ فی اوقات معینۃ لم یوجد لہا ذٰلک التعیین فی الشریعۃ۔(ماخوذ راہِ سنت بحوالہ الاعتصام: ج۱، ص۴۳)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59149کی تصدیق کریں
0     868
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا جمعہ کے دن کی مبارک باد دینا بدعت ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 1
  • زیادہ بارش کے وقت چھت پر آذان دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 0
  • 27 رجب کو روزہ رکھنے کی حقیقت اور حضرت عمر رض کا روزہ تڑوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام بدعات 2
  • تعزیت کے موقع پر ہاتھ اٹھاکردعامانگنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام بدعات 0
  • قبروں پر ماربل لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام بدعات 0
  • نوحہ ، ذو الجناح ، تعزیہ ، علم اور محرم کا جلوس

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 0
  • 11 ربیع الاول ، 27 رجب اور 15 شعبان کو فاتحہ خوانی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 0
  • مصیبت کے وقت اذان دینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 0
  • اسلام میں شب برات کی حقیقت

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام بدعات 2
  • حاجی کے استقبال میں اختیار کۓ جانے والے مختلف رسومات

    یونیکوڈ   احکام بدعات 3
  • تراویح کے بعد اجتماعی طور پر سورۃ الملک پڑھنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 4
  • اجماع و قیاس کے منکر کا حکم

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • یوم صدیقِ اکبرؓ منانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • کیاتقریب ختم بخاری بدعت ہے؟

    یونیکوڈ   احکام بدعات 1
  • انتقال کے بعد سے متعلق مختلف بدعات و رسومات

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • محرم میں چاول تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • تعزیت کے مروّجہ طریقہ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • قبر کو پختہ کرنا اور اس پر کتبہ لگانا وغیرہ دیگر بدعات و رسومات

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • سالگرہ کی تقریب میں شرکت اور کیک کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • معجزہ اور کرامت میں فرق

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • مروجہ قرآن خوانی سے متعلق

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • ماہ محرم میں لوگوں سے چندہ کرکے سبیلیں لگانا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • تیجہ، بیسواں، چالیسواں، برسی، پہلے جمعہ کی رات وغیرہ میں جمع ہو کر اجتماعی دعا کرنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 1
  • قرآن خوانی میں قرآن مکمل ختم کرنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • قبروں پر ہاتھ اُٹھاکر دعا کرنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
Related Topics متعلقه موضوعات