احکام بدعات

فوتگی سے منسلک مختلف قسم کی بدعات

فتوی نمبر :
59131
| تاریخ :
2000-02-02
حظر و اباحت / بدعات و منکرات / احکام بدعات

فوتگی سے منسلک مختلف قسم کی بدعات

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس بارے میں کہ :
(۱) میت کے نمازِ جنازہ کے بعد وہیں پر کھڑے ہوکر دعا مانگنا کچھ دیر تک ، آیا یہ جائز ہے یا نہیں؟
(۲) نماز کس شخص کے پیچھے پڑھنا جائز ہے اور کس کے پیچھے ناجائز؟ کیا کوئی بڑا عالم یا مفتی مقرر کردہ امام کے پیچھے نماز ادا کرسکتا ہے جو علم میں اس سے کم ہو ؟
(۳) ہمارے گاؤں میں تقریباً دس ہزار کی آبادی ہے تین مسجدیں پہلے سے بنی ہوئی ہیں ان میں نمازِ جمعہ ادا کی جاتی ہے ، اب ایک نئی مسجد بنی ہے کیا لوگوں کی تعداد کے مطابق اس میں بھی نمازِ جمعہ کی ادائیگی ہوسکتی ہے جبکہ دیگر مساجد کی طرح اس میں بھی پانچ اوقات کی نماز باجماعت ادا کی جاتی ہے؟
(۴) ایک غریب آدمی مرگیا ، اب اس کے دفن کرنے کے بعد اس کے بیٹے یا بھائی یا ان کے علاوہ اور کوئی وارث اس میت کی خیرات و صدقہ کرسکتا ہے ؟ اور اسی طرح اس کا چالیسواں ؟ اور کیا غریب شخص کی خیرات کھانا جائز ہے؟ خیرات اور چالیسویں کی حیثیت شرعی نقطہ نظر سے کیا ہے؟
(۵) ہمارے ہاں ایک رواج عام ہے کہ بروزِ جمعرات بعد از مغرب روٹی سامنے رکھ کر ، اسی طرح سالن اور پانی بھی رکھ کر مُردوں کیلئے دعا مانگتے ہیں آیا ایسی دعا جائز ہے اور کیا جمعہ کی رات روحیں اپنے گھر آتی ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(۱) جاننا چاہیے کہ نمازِ جنازہ سے اصل مقصد میت کیلئے دعائے مغفرت ہی ہے ، لہٰذا یہ خود دعا ہے اور دعا بعد الدعاء کا کوئی قرینہ نہیں ، نیز جنازہ کے بعد مستقلاً کھڑے ہوکر دعا کرنا قرونِ ثلاثہ مشہود لہا بالخیر سے ثابت نہیں، جس کی بناء پر نہ صرف یہ کہ یہ دعا کرنا بدعت ہے بلکہ کتبِ فقہ میں صراحۃً اس سے منع بھی کیا گیا ہے، لہٰذا اس سے احتراز کرنا لازم ہے۔
(۲) اگر سائل کی مراد یہ ہو کہ مقرر امام کی موجودگی میں دوسرا کوئی فضل و کمال یا علم وعمل میں مقرر امام سے بہتر شخص آجائے تو نماز پڑھانے کا زیادہ حقدار کون ہے؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ ’’امامِ راتب‘‘ زیادہ حقدار ہے البتہ مقرر امام اگر اپنی خوشی سے آنے والے صاحب کو امامت کی اجازت دے دے تو اسے اس کا اختیار ہے۔
(۳) اگر سائل کے گاؤں میں قیامِ جمعہ وعیدین کی تمام شرائط پائی جاتی ہیں تو مذکور مسجد میں جمعہ قائم کرنا جائز اور درست ہے ، البتہ اگر کوئی عذرِ شرعی نہ ہو تو سابقہ مساجد میں ہی نمازِ جمعہ قائم رہنے دی جائے ، اس لئے کہ ان نمازوں سے مقصود مسلمانوں کے ایک جمِّ غفیر کو ایک جگہ جمع کرکے قوتِ اسلام کو ظاہر کرنا ہے۔
(۴) اپنے مردوں کے ایصالِ ثواب کیلئے صدقہ وخیرات کرنا، ذکر و عبادت کرنا شرعاً جائز اور درست ہے ، لیکن اس کیلئے کوئی خاص دن یا وقت مقرر کرنا جیسے تیجہ اور چالیسواں وغیرہ درست نہیں، اس لئے کہ قرونِ ثلاثہ مشہود لہا بالخیر میں اس کا کوئی ثبوت نہیں ، لہٰذا یہ خالص بدعت ہے جس سے احتراز ضروری ہے، البتہ اگر ایصالِِ ثواب ہی مقصود ہو تو اس کیلئے کسی قسم کے خاص وقت اور خاص دن یا ہیئت وغیرہ کی شرعاً کوئی پابندی نہیں ہے ،بلکہ اخلاص کے ساتھ ہر وقت ایصالِ ثواب کرسکتے ہیں۔
(۵) یہ بھی محض ایک رسم ہے جو کہ بدعت کے زمرے میں آتی ہے لہٰذا اس سے بھی احتراز ضروری ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

و فی خلاصۃ الفتاوٰی: لا یقوم بالدعاء بعد صلاۃ الجنازۃ۔(ج۱، ص۲۵)۔
وفی الہندیۃ : دخل المسجد من ہو اولٰی بالامامۃ من إمام المحلۃ فامام المحلۃ اولٰی۔(ج۱، ص۸۳)۔ و فیھا: وتودی الجمعہ فی مصر واحد فی مواضع کثیرۃ و ہو قول ابی حنیفۃ ومحمد رحمھما اللہ تعالٰی و ہو الاصح۔ اھـ(ج۱، ص۱۴۵)۔
و فی الشامیۃ : من صام او صلی او تصدق و جعل ثوابہ لغیرہ من الاموات و الاحیاء جاز ، و یصل ثوابہا الیہم عند اہل السنۃ و الجماعۃ کذا فی البدائع۔(ج۲، ص۲۴۳)۔ و فیھا: ویکرہ اتخاذ الطعام فی الیوم الاوّل والثالث وبعد الأسبوع و نقل الطعام إلی القبر فی المراسم۔(ج۲، ص۳۴۰)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59131کی تصدیق کریں
0     862
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا جمعہ کے دن کی مبارک باد دینا بدعت ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 1
  • زیادہ بارش کے وقت چھت پر آذان دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 0
  • 27 رجب کو روزہ رکھنے کی حقیقت اور حضرت عمر رض کا روزہ تڑوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام بدعات 2
  • تعزیت کے موقع پر ہاتھ اٹھاکردعامانگنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام بدعات 0
  • قبروں پر ماربل لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام بدعات 0
  • نوحہ ، ذو الجناح ، تعزیہ ، علم اور محرم کا جلوس

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 0
  • 11 ربیع الاول ، 27 رجب اور 15 شعبان کو فاتحہ خوانی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 0
  • مصیبت کے وقت اذان دینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 0
  • اسلام میں شب برات کی حقیقت

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام بدعات 2
  • حاجی کے استقبال میں اختیار کۓ جانے والے مختلف رسومات

    یونیکوڈ   احکام بدعات 3
  • تراویح کے بعد اجتماعی طور پر سورۃ الملک پڑھنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 4
  • اجماع و قیاس کے منکر کا حکم

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • کیاتقریب ختم بخاری بدعت ہے؟

    یونیکوڈ   احکام بدعات 1
  • یوم صدیقِ اکبرؓ منانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • انتقال کے بعد سے متعلق مختلف بدعات و رسومات

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • تعزیت کے مروّجہ طریقہ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • محرم میں چاول تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • قبر کو پختہ کرنا اور اس پر کتبہ لگانا وغیرہ دیگر بدعات و رسومات

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • سالگرہ کی تقریب میں شرکت اور کیک کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • معجزہ اور کرامت میں فرق

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • مروجہ قرآن خوانی سے متعلق

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • ماہ محرم میں لوگوں سے چندہ کرکے سبیلیں لگانا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • تیجہ، بیسواں، چالیسواں، برسی، پہلے جمعہ کی رات وغیرہ میں جمع ہو کر اجتماعی دعا کرنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 1
  • قرآن خوانی میں قرآن مکمل ختم کرنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • قبروں پر ہاتھ اُٹھاکر دعا کرنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
Related Topics متعلقه موضوعات