کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ (۱) حضرت ابوبکر صدیقؓ پر کوئی آیات نازل ہوئی ہے یا نہیں؟ اگر ہوئی ہے تو کتنی آیات اور کون کون سی آیات ہیں؟
(۲) ابوبکر صدیقؓ یا صحابہؓ نے جبرائیل علیہ السلام کو دیکھا ہے یا نہیں؟
(۳) سگریٹ پینا حرام ہے یا حلال؟
جاننا چاہئے کہ حضرت ابوبکر صدیقؓ پر کوئی آیت یا سورۃ نازل نہیں ہوئی، البتہ سوال میں مذکور الفاظ سے مراد اگر ان کی شان میں نزول مراد ہو تو کم و بیش تقریباً دس (۱۰) آیات ایسی ہیں کہ حضراتِ مفسرین کرام ان کا نزول حضرت ابوبکر صدیقؓ کی شان میں بیان فرماتے ہیں اور اس کی مکمل تفصیل حضرت ابوبکرؓ کی سیرت کی کتب میں مذکور ہے جن میں سے بعض یہ ہیں: (۱) سورۃ اللیل آیت۵۔ (۲) سورۃ الاحقاف آیت ۱۵۔ (۳) سورۃ الحدید آیت ۱۰۔ وغیرہ
(۲) حضرت جبرئیل علیہ السلام کو ان کی اصلی ہیئت اور صورت میں صحابہ میں سے کسی نے نہیں دیکھا البتہ جب کبھی وہ انسانی شکل میں آئے ہیں تو کئی ایک صحابہ کا دیکھنا کتبِ احادیث میں منقول ہے جن میں حضرت ابوبکر صدیقؓ بھی ہیں۔ (فتح الباری: ج۱، ص۱۲۵)-
(۳) سگریٹ اگر محض تمباکو کا ہو اور اس میں کوئی نشہ آور چیز شامل نہ کی گئی ہو اس کا پینا شرعاً حرام نہیں بلکہ مباح ہے، مگر عام طور پر سگریٹ پینے والے کے منہ سے ایک قسم کی بدبو آتی ہے، نیز یہ متقی، پرہیزگار اور صلحاء لوگوں میں سے کسی کا بھی عمل نہیں ہے اور اس میں کسی حد تک اسرافِ مال بھی ہے جس کی بناء پر اس کے پینے سے احتراز کرنا چاہئے۔
کما فی الدر: فأنہ لم یثبت اسکارہ ولا تفتیرہ ولا اضرارہ فہو داخل تحت قاعدۃ الأصل فی الاشیاء الا باحۃ۔ (ج۵، ص۴۵۹) -
جاننے والے اور نا جاننے والے برابر ہیں؟ علم میں بخل ,حسد و غرور کرنا, بغير استاد تحصيل علم
یونیکوڈ مکروھات نماز 0