مکروھات نماز

اگر دنیا میں کتا نہیں رکھا جاسکتا ، تو جنت کے دروازے پر ’’قطمیر ‘‘ نامی کتا کیوں ہوگا

فتوی نمبر :
58883
| تاریخ :
2007-08-21
آداب / تعلیم و تعلم / مکروھات نماز

اگر دنیا میں کتا نہیں رکھا جاسکتا ، تو جنت کے دروازے پر ’’قطمیر ‘‘ نامی کتا کیوں ہوگا

السلام علیکم! ہم یقین کرتے ہیں کہ گھر میں کتا رکھنا درست نہیں ہے ، کیونکہ فرشتے نہیں آتے ہیں، اور اگر کتا ہمیں چھوُ لے تو ہم ان کپڑوں سے نماز نہیں ادا کر سکتے ہیں، لیکن میں نے اپنی دادی/نانی سے سنا ہے کہ جنت کے دروازے پر ایک ’’قطمیر‘‘ نامی کتا بیٹھا ہے، جو اس دروازے کی حفاظت کر رہا ہے، اگر کتا ناپاک ہے تو پھر یہ جنت کے دروازے کی رکھوالی کیوں کر رہا ہے، اور اگر وہ جنت کے دروازے پر بیٹھا ہے تو ہم اس کو گھر پر کیوں نہیں رکھ سکتے ؟
اگر کتا چھوُلے تو کیا انہی کپڑوں سے ہم نماز ادا کر سکتے ہیں؟ میری بہن برطانیہ میں ہے صبح جب وہ ریل کے ذریعے اپنی ملازمت پر جاتی ہے، ریل پوری طرح بھری ہوتی ہے، کچھ لوگ اپنے کتوں کو بھی سفر پر ساتھ لے کر جا رہے ہوتے ہیں، اس کیفیت میں اس کے لیے بڑی مشکل ہوتی ہے کہ وہ اپنے آپ کو کتے کے چھونے سے بچائے ، گو کہ وہ تو کوشش کر تی ہے، اس پر شرعاً کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

’’قطمیر‘‘ اصحابِ کہف کے کتے کا نام ہے، جن کے بارے میں آتا ہے کہ ان کی مصاحبت کی برکت سے اللہ تعالیٰ ان کو جنت میں داخل فرمائیں گے، مگر آخرت کے معاملہ کو دنیا پر قیاس کرنا درست نہیں، کہ جو چیز یہاں حرام یا نجس ہو وہاں بھی ایسی ہو، اس لیے بہت ساری اشیاء یہاں ممنوع ہیں اور وہاں درست، جیسے شراب دنیا میں نجس اور اس کا پینا حرام ہے ، مگر آخرت میں ایسا نہیں، اس لیے کہ دنیا دار التکلیف اور آخرت دار الجزاء ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی تفسير روح المعاني: ﴿في قوله تعالى: وَثامِنُهُمْ كَلْبُهُمْ﴾ وفي اسمه فأخرج ابن أبي حاتم عن الحسن أنه قطمير،(إلی قوله) وجاء في شأن كلبهم أنه يدخل الجنة يوم القيامة. (8/ 215)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 58883کی تصدیق کریں
0     1534
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام رقم سےسلوائے ہوئے کپڑوں میں نماز پڑھنےکاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • آدھی آستین والی شرٹ پہن کر نماز پڑہنا کیسا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروھات نماز 2
  • جماعت شروع ہونے کے بعد پیشاب شدت سے آجائے تو کیا کریں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروھات نماز 2
  • بغیر ٹوپی کی نماز یا مسجد کی ٹوپی استعمال کرنا - حالتِ روزہ میں شیو کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • کیا نقاب اوڑھ کر نماز ادا کی جاسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • کیا نماز میں آنکھیں بند کرنا مکروہ ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • کراہت تحریمی سے ادا کی ہوئی نماز کا اعادہ کب واجب ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 5
  • کیا عورت نماز جوڑی دار پاجامے میں پڑھ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • آئینہ (شیشہ) کے سامنے کھڑے ہوکر نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • نماز کی دونوں رکعتوں میں ایک سورت مکرر پڑھی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • سودی لین دین کرنے والے شخص کی امامت مٰیں نمازپڑھنے کاحکم

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • انعمتَ اور انعمتہ نام رکھنا

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 1
  • ہاف آستین پہن کرنمازپڑھنا

    یونیکوڈ   انگلش   مکروھات نماز 0
  • منفردکابلندآوازمیں تلاوت کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   مکروھات نماز 0
  • وضو کے بعد کی مسنون دعا اور انگلی اٹھانا

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • مقتدی کادوسراسلام امام سے پہلے پھیرنا

    یونیکوڈ   انگلش   مکروھات نماز 0
  • عمامہ (پگڑی) کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 1
  • سائنس سے اسلام کی حقانیت

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • ’’وَلَا الضَّالِّينَ‘‘ کے ضاد کو صاد پڑھاجائے گا یا ضاد؟

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 1
  • حضرت مریم کے ساتھ ’’علیہا السلام‘‘ لکھنا

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • ’’۷۸۶‘‘ ہندسے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • جاننے والے اور نا جاننے والے برابر ہیں؟ علم میں بخل ,حسد و غرور کرنا, بغير استاد تحصيل علم

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • اجتہاد کے شرائط واہلیت

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 1
  • کیا خدا کوئی ایسا بڑا پتھر بنا سکتا ہے جو وہ خود نہیں اٹھا سکتا؟

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • سنتوں کے دوران امام صاحب کا منبر پر بیٹھے رہنا

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
Related Topics متعلقه موضوعات