انشورنس یا بیمہ پالیسی

موجوده مروّجہ انشورنس کمپنیوں میں بطور ملازم کام کرنا

فتوی نمبر :
5831
| تاریخ :
جدید فقہی مسائل / جدید معاشیات / انشورنس یا بیمہ پالیسی

موجوده مروّجہ انشورنس کمپنیوں میں بطور ملازم کام کرنا

ہمیں انشورنس کمپنی میں نوکری کرنے کے متعلق بتائیں، جبکہ نوکری کی تفصیل براهِ راست پالیسی کے بیچنے کے متعلق نہیں ہے، بلکہ نوکری کی تفصیل میں یہ ہے کہ انتظام ، کاروائی ، ضابطے کی معاونت کرنا اور شعبے کی ذاتیات کی تحقیق کرنا اور اس کے ساتھ سسٹم کی ہلکی پھلکی کاروائی اور کمپنی کا نیٹ ورک چار حصوں پر مشتمل ہے، میں ان اداروں میں نوکری کرنے سے ڈرتا ہوں جہاں منافع ایسے ذریعہ سے حاصل ہوتے ہوں جن کی بنیاد یک سودی طریقہ کار پر ہو اور جہاں تک ہماری اسلامی تعلیمات کی بات ہے تو شریعت نے ہمیں کسی بھی طریقہ پر ایسی کمپنی کے ساتھ کام کرنے کی اجازت نہیں دی جس کی بنیا د سود پر ہو، خاص طور پر انشورنس کمپنی کے ساتھ، میں بہت خوشی اور ہلکا پن محسوس کروں گا جب آپ کے خیالات مجھے ملیں گے جن سے میرا مستقبل آسان پُرامن اور حلال ہو ، اس بات کی یقین دہانی کر لیں کہ انشورنس کمپنی میں انشورنس کا طریقہ کار کسی بھی اسلامی قانون و ضابطے پر مبنی نہیں ہے، یہ خالصتاً تجارتی انشورنش ہے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ موجوده مروّجہ انشورنس کمپنیوں کے کاروبار کا بیشتر حصہ عام سودی بینکوں کی طرح غیر شرعی شرائط اور سود پر مبنی ہونے کے ساتھ ساتھ جوئے اور قمار کو بھی شامل ہوتا ہے، اس لئے ان اداروں میں چوکیدار اور خاکروب جیسی نوکری کے علاوہ ایسی ملازمت جس کا تعلق براہِ راست سودی لین دین یا دیگر غیر شرعی امور کی انجام دہی کیساتھ ہو , اسے اختیار کرنے سے احتراز لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالٰی: ﴿وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ﴾ (المائدة: 2)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شہزاد حسین سجاد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 5831کی تصدیق کریں
0     542
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا انشورنس جائز ہے ؟کیا مفتی تقی عثمانی صاحب کی انشورنس کمپنی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   انشورنس یا بیمہ پالیسی 7
  • میزان بینک کا کفالہ اور سیونگ اکاؤنٹ کا حکم،معاون یا مہمان کا مدرسہ کا کھانا کھانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • بیرون ملک میں کئے گئے انشورنس کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • لائف انشورنس کا حکم - انشورنس کروانا کیسا ہے

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 3
  • انشورنس کس بینک سے کروائیں - انشورنس اور تکافل میں فرق

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • میڈیکل انشورنس پالیسی کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   انشورنس یا بیمہ پالیسی 1
  • انشورنس والی گاڑی کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کمپنی کا ملازمین کیلئے انشورنس پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • ملازمین کیلئے انہی کی تنخواہوں میں، انشورنس کمپنی سے کوئی پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • جوبلی تکافل انشورنس میں اپنی گاڑی، بائیک یا لائف تکافل کروانا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کمپنی-فیکٹری کا ، اپنے ملازمین کیلۓ "صحت بیمہ پالیسی "لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پوسٹل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کسی مجبوری کی وجہ سے کاروبار کا انشورنس کروانا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • اسٹیٹ لائف انشورنس کی پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • جرمنی جانے کیلئے مجبوراً ہیلتھ انشورنس کرانا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پاک قطر فیملی تکافل کی پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 1
  • انشورنس کے معاملات دیکھنے کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کیا بیمہ پالیسی لینا حلال ہے؟

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • اسٹیٹ لائف انشورنس اور پاک قطر تکافل میں فرق ہے؟

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • گاڑی کی وقتاً فوقتاً مرمت کروانے کیلئے ممبر شپ خریدنا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پاک قطر فیملی تکافل کا طریقہ کار اور اسکی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • داؤد فیملی تکافل میں حصہ لینے کاحکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • تکافل فیملی کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پاک قطر فیملی تکافل کا طریقہ کار اور اس کاحکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
Related Topics متعلقه موضوعات