کاروبار

پے رول( payroll financing ) فائنانسنگ کا حکم

فتوی نمبر :
57328
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / کاروبار

پے رول( payroll financing ) فائنانسنگ کا حکم

ہم پے رول فنانسنگ سروسز کے لئے درخواست دینا چاہتے ہیں، جس میں ہمیں ہر مہینے کی پہلی تاریخ سے فنانسنگ ملے گی، فنانسنگ کمپنی ہماری طرف سے تنخواہیں ادا کرے گی اور ہمیں اس کی ذمہ داری ہر ماہ کی (25) تاریخ کو ادا کرنی ہوگی , بدلے میں فنانسنگ کمپنی روپے وصول کرے گی، ہر ملازم کی تنخواہ کے بدلے سو (100) اور فنانسنگ کمپنی کو ادائیگی میں تاخیر پر اضافی سود وصول کریں گے ہم جاننا چاہتے ہیں کہ یہ حلال ہے یا حرام ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ قرض پر کسی بھی قسم کا مشروط نفع حاصل کرنا شرعاً سود ہے، جس پر قرآن وحدیث میں سخت قسم کی وعیدیں وارد ہوئی ہیں، لہذا صورتِ مسئولہ میں فنانسنگ کمپنی کا سائل کی طرف سے ملازمین کو تنخواہ دینا فقہی لحاظ سے قرض ہے، جس پر کمپنی کا مذکور رقم سے زائد فی ملازم سود وصول کرنا یا تاخیر سے ادائیگی کی صورت میں اضافی رقم وصول کرنا سود ہونے کی بنا پر شرعاً ناجائز وحرام اور گناہِ کبیرہ ہے، جس سے بہر صورت احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالی:الَّذِينَ يَأْكُلُونَ الرِّبَا لَا يَقُومُونَ إِلَّا كَمَا يَقُومُ الَّذِي يَتَخَبَّطُهُ الشَّيْطَانُ مِنَ الْمَسِّ ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ قَالُوا إِنَّمَا الْبَيْعُ مِثْلُ الرِّبَا وَأَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا فَمَنْ جَاءَهُ مَوْعِظَةٌ مِنْ رَبِّهِ فَانْتَهَى فَلَهُ مَا سَلَفَ وَأَمْرُهُ إِلَى اللَّهِ وَمَنْ عَادَ فَأُولَئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ (سورۃ البقرۃ ایۃ 275)۔
وفی ردالمحتار:والحاصل أنه إن علم أرباب الأموال وجب رده عليهم،وإلا فإن علم عين الحرام لا يحل له ويتصدق به بنية صاحبه(5/99)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 57328کی تصدیق کریں
0     330
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ڈراپ شپنگ کا حکم - is Drop Shiping Halal in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 3
  • پرپال آن لائن کمپنی کا شرعی حکم - PrPal Earning in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • فاریکس کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • ایڈورٹائزمنٹ کمپنی میں انوسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • گوہرشاہی والوں کی پروڈکٹ کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ٹیکسی چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • StreamKar ایپ پر لائیوآنے اورکمائی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • کاروبار کی نیت سے پرندوں کی خرید و فروخت اور بریڈنگ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • سردی میں خریدے ہوئے پنکھے گرمی میں مہنگے داموں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ویڈیوگیمزکی آمدنی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • حرام مال سے کاروبار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • پے رول( payroll financing ) فائنانسنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • الیکٹرونکس آلات ٹی وی،ایل سی ڈٰی وغیرہ بیچنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قسطوں پر خرید و فروخت کا درست طریقہ کار

    یونیکوڈ   کاروبار 1
  • آن لائن اپلیکیشن(IDA App)کے ذریعے کاروبار کرکے پیسے کمانا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • حکیم کا انگریزی دوا پیس کر مریض کو دینا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بائنانس ایپ کے ذریعہ کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قادیانی کو کپڑے فروخت کرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج کے ذریعہ ، شیئرز کی خرید و فروخت

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • مروّجہ اسلامی بینکوں کے ساتھ معاملات کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • سگریٹ اور نسوار کاکا روبارکرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بیع عینہ کی تعریف اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • کرپٹو کرنسی میں فیوچر ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • تصاویر والے ڈبوں اور پیکٹوں میں پیک شدہ اشیاء کا کاروبار-نسوار اور سگریٹ کا کاروبار

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • تکافل اور انشورنس میں فرق

    یونیکوڈ   کاروبار 0
Related Topics متعلقه موضوعات