کیا بعد از فرائض جماعت کے , اجتماعی دعا کروانا بدعت ہے اور اس کو لازمی سمجھنے سے بچنے کے لئے کبھی کبھی چھوڑ دیا جائے، یا یہ دعا مسنون یا مستحب ہے اور اس پر پابندی لازمی ہے ؟
فرض نماز کے بعد امام و مقتدی یا منفرد کا دعاکرنا احادیثِ نبویہ ﷺ و روایاتِ فقہیہ سے ثابت ہے، جو کہ سنتِ مستحبہ ہے، پس امام اور مقتدی اس سنت پر اگر عمل کریں تو ضمناً خود بخود اجتماع ہو جائے گا، اور یہ جائز ہے، اور اگر امام تعلیماً با آوازِ بلند دعا کرے اور مقتدی اس پر آمین کہے، تو یہ بھی جائز ہے اور شرعاً اس میں کوئی قباحت نہیں، کیونکہ فرائض کے بعد نفس دعا احادیثِ مبارکہ سے ثابت ہے، لہٰذا اس کو برا سمجھنا اور بدعت کہنا صحیح نہیں۔
البتہ مروّجہ اجتماعی دعا کہ امام و مقتدی سب مل کر ہی دعا کریں، ابتداء ایک ساتھ ہوتی ہے اس طور پر کہ امام، مؤذن افتتاحیہ کلمات”الحمد لله الخ“وغیرہ اونچی آواز سے ادا کرتا ہے، اور انتہاء بھی ایک ساتھ ہوتی ہے، جس کی بنا پر مقتدی امام کی دعا کا انتظار کرتے رہتے ہیں ، اور امام سے پہلے اپنی دعا ختم نہیں کر سکتے ہیں، اگر ختم کریں، تولوگوں میں یہ عمل معیوب سمجھا جاتا ہے، تو یہ ایسی بات ہے جس کا شریعت سے دور کا تعلق بھی نہیں ہے، اور”قرون مشہو دلہا با لخیر“میں اس کا ثبوت نہیں ملتا، اس لئے یہ طریقہ بدعت ہے، جس سے احتراز لازم ہے۔
کما في سنن الترمذي: عن أبي أمامة، قال: قيل يا رسول الله: أي الدعاء أسمع؟ قال: جوف الليل الآخر، ودبر الصلوات المكتوبات. هذا حديث حسن اھ (5/ 404)
وفي الفتاوى الهندية: إذا دعا بالدعاء المأثور جهرا ومعه القوم أيضا ليتعلموا الدعاء لا بأس به، وإذا تعلموا حينئذ يكون جهر القوم بدعة، كذا فی الوجيز للكردري. اھ(318/5)
وفي فتح المنعم: قال النووي فی المجموع شرح المهذب: والذكر والدعاء للإمام والمأموم والمنفرد مستحب عقب كل الصلوات بلا خلاف، (الی قوله) بل الصواب استحبابه فی كل الصلوات ويستحب أن يقبل على الناس فیدعو. اھ(3/475)
وفي الدرالمختار: ويكره تأخير السنة إلا بقدر أللّٰهُمَّ أنت السلام إلخ. قال الحلواني: لا بأس بالفصل بالأوراد واختاره الكمال. قال الحلبي: إن أريد بالكراهة التنزيهية ارتفع الخلاف قلت: وفي حفظي حمله على القليلة؛ ويستحب أن يستغفر ثلاثا ويقرأ آية الكرسي والمعوذات ويسبح ويحمد ويكبر ثلاثا وثلاثين؛ ويهلل تمام المائة ويدعو ويختم بسبحان ربك.اھ (1/530)
تیجہ، بیسواں، چالیسواں، برسی، پہلے جمعہ کی رات وغیرہ میں جمع ہو کر اجتماعی دعا کرنا
یونیکوڈ احکام بدعات 1