شوهر و بیوی کے حقوق

کیا دو بیویوں کے درمیان دن گزارنے میں بھی برابری کرنا ضروری ہے؟

فتوی نمبر :
47915
| تاریخ :
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

کیا دو بیویوں کے درمیان دن گزارنے میں بھی برابری کرنا ضروری ہے؟

السلام علیکم مفتی صاحب! میری شادی کو سترہ سال ہو گئے ہیں اور میرے ماشاء اللہ پانچ بیٹے ہیں، بڑا بیٹا سولہ سال کا ہے، میں نے دوبارہ نکاح (20 جون 2021) کو کیا ہے، میری دوسری بیوی کہتی ہے آپ ایک دن پہلی والی کے ساتھ رہے اور ایک دن دوسری والی کے ساتھ ۔ میں گورنمنٹ ملازم ہوں، مجھے دوسری شادی کی اجازت پہلی والی نے دی تھی ، جب میں نے دوسرا نکاح کیا تو پہلی والی ناراض ہو گئی چھ مہینے اپنے والدین کے پاس تھی ، اب میں اس کو راضی کر کے واپس لے آیا ہوں، دوسری بیوی میرے والدین کے گھر پر ہے ، میرے بچوں کو آئے آج چار دن ہو گئے ہیں، نہ یہ اسکول جارہے ہیں اور نہ مدرسے کیونکہ مجھے ٹائم نہیں مل رہا ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ قرآن اور حدیث کی روشنی میں میری راہ نمائی فرمائیں کے میں کتنے دن پہلی والی کے ساتھ رہوں اور کتنے دن دوسرے والی کے ساتھ رہوں۔ مہربانی فرما کر مجھے فتوی دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ دو یا دو سے زیادہ بیویوں کے درمیان رات گزار نے اور نان نفقہ دینے اور رہائش دینے میں برابری کا معاملہ کرنا شوہر پر واجب ہے، چنانچہ سائل اپنی دونوں بیویوں کے درمیان ان کے حقوق میں برابری کر رہا ہو تو وہ بری الذمہ ہے، جبکہ دن کو کسی بیوی کے پاس رہنے میں برابری کرنا لازم ہی نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي سنن الترمذي: عن عائشة، أن النبي صلى الله عليه وسلم كان يقسم بين نسائه، فيعدل، ويقول: «اللهم هذه قسمتي فيما أملك، فلا تلمني فيما تملك ولا أملك» (3/ 438)
وفى مشكاة المصابيح: وعن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «إذا كانت عند الرجل امرأتان فلم يعدل بينهما جاء يوم القيامة وشقه ساقط» رواه الترمذي وأبو داود والنسائي وابن ماجه والدارمي(2/ 965)
وفي الدر المختار: باب القسم بفتح القاف: القسمة: وبالكسر: النصيب (يجب) وظاهر الآية أنه فرض نهر (أن يعدل) أي أن لا يجور (فيه) أي في القسم بالتسوية في البيتوتة (و في الملبوس والمأكول) والصحبة (لا في المجامعة) كالمحبة بل يستحب ويسقط حقها بمرة ويجب ديانة أحيانا ولا يبلغ الإيلاء إلا برضاها، ويؤمر المتعبد بصحبتها أحيانا، وقدره الطحاوي بيوم وليلة من كل أربع لحرة وسبع لأمة ولو تضررت من كثرة جماعه لم تجز الزيادة على قدر طاقتها، والرأي في تعيين المقدار للقاضي بما يظن طاقتها نهر بحثا اھ (3/ 203)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 47915کی تصدیق کریں
0     246
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • اگر ساس بہو کو ناجائز تنگ کرے تو بیٹے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات