آمدنی و مصارف

کمپنی کی طرف سے خاص مقصد کے لئے ملے ہوئے پیسوں کو ذاتی استعمال میں لانے کا حکم

فتوی نمبر :
44384
| تاریخ :
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

کمپنی کی طرف سے خاص مقصد کے لئے ملے ہوئے پیسوں کو ذاتی استعمال میں لانے کا حکم

میں ایک پرائیویٹ کمپنی میں ملازم ہوں، جہاں یورپ سے مشینیں منگواکر کمپنی کے پروجیکٹ پر کام ہوتا ہے ، میری کمپنی کے مالک نے اجازت دی ہے کہ جن سے ہماری کمپنی مشینیں خریدتی ہے ، ان کے خرچے پر آپ اندرون ملک و بیرون ملک جا سکتے ہو ، اب ایک کمپنی نے ہمیں مشینیں بھی دی اور اور ان کے کا نفرنس میں شمولیت کی غرض سے کیش پیسے بھی دیے ، میں نے ان پیسوں سے ویزہ لگوایا ،لیکن کرونا کی وجہ سے جسمانی طور پر نہیں جاسکا، لیکن آن لائن شمولیت کا آپشن لے لیا تھا، کیا اب وہ ٹکٹ کے پیسے ، گفٹ ، اور سفر میں آنے والے خرچے میرے لیے حلال ہے کہ نہیں ؟ کیونکہ وہ تو خرچ نہ ہو سکے ، جبکہ آن لائن اتنا خرچہ نہیں آتا ، اس پر نہ میری کمپنی کو کوئی اشکال ہے اور نہ جن سے میں نے مشینیں لی تھی انہیں، وہ کہتے ہے آپ جیسے کرنا چاہے، ہمیں کوئی اشکال نہیں، اُن کے بقول ان کی کمپنی بھی مشینیں استعمال کرنے والوں کے لیے بجٹ میں رکھتے ہیں تاکہ اگر کبھی کوئی مسئلہ آئے تو وہ اپنی طرف سے مشین استعمال کرنے والے کو بیرون ملک سے ٹریننگ کروادیں یا کوئی متعلق کا نفرنس میں بھیج دیں۔ شکریہ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کو کمپنی کی طرف سے کا نفرنس میں شمولیت کی غرض سے جو رقم ملی تھی، جبکہ سائل کسی عذر کی وجہ سے کا نفرنس میں شرکت نہ کر سکا، تو وہ رقم سائل کے پاس کمپنی کی امانت ہے ، جسے کمپنی کو واپس کرنا لازم ہے، البتہ اگر کمپنی کے مالکان سائل کو مذکور رقم استعمال کرنے کی اجازت دیدی ہے ، تو ایسی صورت میں سائل کا اس رقم کو استعمال کرنا بلا شبہ جائز و درست ہو گا۔

مأخَذُ الفَتوی

لما في التنزيل العزيز {يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَأْكُلُوا أَمْوَالَكُمْ بَيْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ إِلَّا أَنْ تَكُونَ تِجَارَةً عَنْ تَرَاضٍ مِنْكُمْ } [النساء: 29]
و في صحيح البخاري: وقال النبي صلى الله عليه وسلم: «المسلمون عند شروطهم» اھ (3/ 92)
كما في مشكاة المصابيح: وعن أبي حرة الرقاشي عن عمه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «ألا تظلموا ألا لا يحل مال امرئ إلا بطيب نفس منه» . رواه البيهقي في شعب الإيمان والدارقطني في المجتبى اھ(2/ 889)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سيد محمد بلال سلیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 44384کی تصدیق کریں
0     9
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • لڑکی کی تصویر والی اشیاء بیچنےکا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سرکاری سکول کے اساتذہ کا مقررہ وقت سے پہلے چھٹی کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
Related Topics متعلقه موضوعات