السلام علیکم
میں ایک آفس میں کام کرتا ہوں ۔ آفس میں ایک دوست نے مجھے دعوت اسلامی کے بارے میں کچھ چیزیں دکھائی ہیں جو کہ مولانا عبدالرشید صاحب اور مولانا محمد قاسم صاحب اور مولانا اسماعیل دہلوی صاحب کی تصانیف کے بارے میں ہیں. اب مجھے ان کا منہ توڑ جواب دینا ہے، اس لیے مجھے حرمین شریفین کی طرف سے ہونے والی بات چیت کا ٹھوس ثبوت دینا ہے کہ ہمارے مولانا حضرات بالکل حق پر ہیں۔ مجھے وہ خط و کتابت بھی چاہیے ہونگے جو حرمین شریفین سے ہوئے تھے جن کی رو سے ہمارے مولانا حضرات بالکل حق پر تھے اور ساتھ مجھے المہند علی المفند بھی چاہیے جس میں اُن اعتراضات کو غلط ثابت کیاہے ۔
یہ امور عوام کے بحث مباحثہ کے نہیں ہیں۔ اور نہ ہی اس سے حل ہونگے، بلکہ اپنے متعلقہ علماءِ کرام کی مجالس میں بیٹھنے اور اکابرین کی آپ بیتیوں کا بار بار مطالعہ کرنے اور سیاق و سباق کو سمجھنے سے ممکن ہیں۔ جبکہ اس سلسلہ میں حرمین شریفین کے اہل علم سے اکابرین کی خط و کتابت المہند علی المفند میں دیکھی جا سکتی ہے۔ اور یہ کتاب کسی بھی اسلامی کتب خانہ سے خرید سکتے ہیں . نیز معلومات کے لیے اپنے قریبی مدرسہ سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
بریلویوں کے ساتھ تعلقات، شادی بیاہ، ان کے پیچھے نماز اور مختلف رسومات میں شرکت کا حکم
یونیکوڈ بریلوی 0