بریلوی

بریلوی بدعتی کیوں ہیں؟

فتوی نمبر :
9087
| تاریخ :
2020-10-26
ادیان و فرق / جماعت و فرق / بریلوی

بریلوی بدعتی کیوں ہیں؟

آپ نے ہر جگہ یہ فتویٰ ارشاد فرمایا ہے کہ بریلوی لوگ بدعتی ہوتے ہیں اور ان کے پیچھے نماز نہیں ہوتی۔ ازراہِ کرم اتنا بتا دیں کہ ہمارے پاس اس بات کا کیا معیار ہے کہ یہ بریلوی بدعتی ہیں؟ اس لیے ہمیں وہ بدعات بیان فرمادیں جن سے ہمیں یہ اندازہ ہو کہ اس بریلوی کے پیچھے نماز پڑھی جائے کہ نہیں ۔ اور بدعت کا بھی تفصیلی بیان فرمائیں کہ یہ بدعت مکروہہ ہے اور یہ بدعت کفریہ، صرف اتنا کہہ دینا کہ اکثر بریلوی لوگ بدعتی ہوتے ہیں، کافی نہیں ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

بریلویوں کی شہرہ آفاق بدعات میں سے چند یہ ہیں:(۱) نبی کریم ﷺ عالم الغیب ہیں (۲) مختارِ کُل ہیں۔ (۳) حاضر ناظرہیں۔ یہ شرکیہ بدعات ہیں۔ جبکہ مجالسِ مِیلاد کا انعقاد، تیجہ، ساتواں، دسواں، چہلم، برسی، گیارہویں شریف منانا، ختم وغیرہ کروانا، اذان سے قبل ’’صلوۃ وسلام‘‘ کا اضافہ ، انگوٹھے چومنا وغیرہ عملی بدعات ہیں۔
تفصیل کیلیے درج ذیل کتب کا مطالعہ مفید رہیگا:’’اختلاف امت اور صرط مستقیم ‘‘ تالیف ، مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہید رحمہ اللہ تعالیٰ۔ ’’دروسِ حرم‘‘ تالیف، فضیلتہ الشیخ محمد خیر محمد مکی (مولانا محمد مکی)۔ ’’مطالعہ بریلویت ’’تالیف،ڈاکٹر خالد محمود۔ ’’راہِ سنت‘‘ تالیف، حضرت مولانا سرفراز خان صفدر صاحب رحمہ اللہ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 9087کی تصدیق کریں
0     1747
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا بریلوی فرقہ بھی حنفی المسلک ہے؟

    یونیکوڈ   بریلوی 0
  • بریلوی بدعتی کیوں ہیں؟

    یونیکوڈ   بریلوی 0
  • والدین کی مرضی کے بغیر بریلوی مسلک والے کو دیوبندیوں کی طرف لانا

    یونیکوڈ   بریلوی 0
  • بریلویوں کے ساتھ تعلقات، شادی بیاہ، ان کے پیچھے نماز اور مختلف رسومات میں شرکت کا حکم

    یونیکوڈ   بریلوی 0
  • فرقہ بریلویت کے عقائد کیا ہیں؟

    یونیکوڈ   بریلوی 0
  • دیوبندیوں اور بریلویوں کے عقائد

    یونیکوڈ   بریلوی 0
  • اہلِ سنت و الجماعت سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   بریلوی 0
Related Topics متعلقه موضوعات