وکیل و گواہ

ہونے والے شوہر کو وکیل بنا کر نکاح کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
38943
| تاریخ :
معاملات / احکام نکاح / وکیل و گواہ

ہونے والے شوہر کو وکیل بنا کر نکاح کرنے کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک لڑکا اور لڑکی دونوں کی عمر سترہ سال کے قریب ہے اور دونوں اس طرح نکاح کرتے ہیں کہ لڑکا اپنے ساتھ دو گواہوں کو بٹھاتا ہے اور ان کی موجودگی میں موبائل کال پر ایجاب و قبول کرتا ہے، اور اسی مجلس میں لڑکی کال پر لڑکے سے کہتی ہے کہ میں تمہیں اپنا وکیل بناتی ہوں میرا نکاح اپنے ساتھ کر لو تو پھر لڑکا دوبارہ ایجاب و قبول کرتا ہے تو کیا یہ نکاح درست ہے یا نہیں؟ دلائل کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں، والسلام۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

والدین یا سر پر ستوں کی اجازت و رضامندی کے بغیر لڑکے، لڑکی کا اپنے طور پر نکاح کرنا عرفاً بے شرمی پر مبنی عمل ہے، اور معزز خاندانوں میں یہ معیوب سمجھا جاتا ہے، اس لئے اس سے اجتناب لازم ہے ، تاہم اگر کسی لڑکے، لڑکی نے اس طور پر نکاح کر لیا ہو کہ لڑکی نے فون پر اپنے نکاح کا و کیل لڑکے کو بنادیا ہو، اور پھر لڑکے نے دو گواہان کی موجودگی میں لڑ کی کا نکاح اپنے ساتھ کر دیا ہو ، اور دونوں لڑکا لڑکی ایک دوسرے کے ہم پلہ (کفؤ ) بھی ہوں، تو شرعاً ایسا نکاح منعقد ہو جاتا ہے، ورنہ نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في رد المحتار: (قوله: كزوجت نفسي إلخ) أشار إلى عدم الفرق بين أن يكون الموجب أصيلا أو وليا أو وكيلا۔اھ (3/9)
وفي الفقه الاسلامي وأدلته: الأصل في العقد تعدد العاقدين لكن اجاز جمهور الحنفية غير زفر انعقاد الزواج احياناً بعاقد واحد (إلى قوله) الثانية: أن يكون العاقد اصيلاً عن نفسه وكيلاً عن الطرف الآخر كما لو وكلته امرأة أن يزوجها من نفسه فقال امام الشهود قد وكلتني فلانة بنت فلان ان ازوجها من نفسى فاشهدوا اني تزوجتها۔اھ (7/225)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 38943کی تصدیق کریں
0     895
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نکاح خواں نکاح کا گواہ بن سکتاہے؟

    یونیکوڈ   انگلش   وکیل و گواہ 0
  • ویڈیو کال پر نکاح کیسے کیا جائے؟

    یونیکوڈ   وکیل و گواہ 2
  • بغیر گواہوں کے نکاح کرنا

    یونیکوڈ   وکیل و گواہ 0
  • کیا کال پر موجود گواہوں کے سامنے ایجاب و قبول کرنے سے نکاح ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   وکیل و گواہ 0
  • فون پر نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   وکیل و گواہ 1
  • نکاح میں والد،والدہ اور بہن کو گواہ بنانا

    یونیکوڈ   وکیل و گواہ 1
  • بغیر گواہوں کے ایجاب و قبول کرنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   وکیل و گواہ 0
  • جھوٹ بول کر تجدیدِ نکاح کے نام سے نکاح کرانا-صحتِ حلالہ کے لئے بغیر انزال کے دخول کا حکم

    یونیکوڈ   وکیل و گواہ 0
  • کیا گواہوں کا دلہن کو ذاتی طور پر جاننا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   وکیل و گواہ 0
  • بغیر گواہوں کے کئے ہوئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   وکیل و گواہ 0
  • غیر خاندان کے دو گواہوں کی موجودگی میں کیے گۓ ایجاب و قبول سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   وکیل و گواہ 0
  • نکاح کے وکیل کا لڑکے اور لڑکی کو جاننے کا حکم

    یونیکوڈ   وکیل و گواہ 1
  • ایک گواہ کی موجودگی میں کیا ہوا نکاح درست ہوگا؟

    یونیکوڈ   وکیل و گواہ 0
  • لڑکی کا شوہر ہی کو اپنے نکاح کا وکیل بناکر کیا گیا نکاح درست ہوگا؟

    یونیکوڈ   وکیل و گواہ 0
  • کیا سابقہ شوہر کا عورت کے دوسرے نکاح میں گواہ بننا درست ہے؟

    یونیکوڈ   وکیل و گواہ 0
  • ہونے والے شوہر کو وکیل بنا کر نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وکیل و گواہ 0
  • غیر مسلم کو نکاح کا گواہ بنانا

    یونیکوڈ   وکیل و گواہ 0
  • لڑکے لڑکی کا فون پر آپس میں "قبول ہے قبول ہے " کہنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   وکیل و گواہ 0
  • میسج کے تبادلے کی صورت میں ایجاب وقبول کرنےسے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   وکیل و گواہ 0
  • نکاح میں اللہ تعالیٰ کو گواہ بنانا

    یونیکوڈ   وکیل و گواہ 0
  • موبائل پر میسج کے ذریعے نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وکیل و گواہ 1
  • نکاح میں لڑکےاور لڑکی کا ایک ہی شخص کو وکیل بنانا

    یونیکوڈ   وکیل و گواہ 0
  • نکاح میں اگر ایک گواہ نابالغ ہو تو کیا نکاح درست ہوگا؟

    یونیکوڈ   وکیل و گواہ 0
  • ویڈیو کال پر نگاح کیسے کیا جائے؟

    یونیکوڈ   وکیل و گواہ 0
  • بغیر گواہوں کےفون پر کئے گئے کا حکم

    یونیکوڈ   وکیل و گواہ 1
Related Topics متعلقه موضوعات