وکیل و گواہ

کیا گواہوں کا دلہن کو ذاتی طور پر جاننا ضروری ہے؟

فتوی نمبر :
77042
| تاریخ :
2024-08-01
معاملات / احکام نکاح / وکیل و گواہ

کیا گواہوں کا دلہن کو ذاتی طور پر جاننا ضروری ہے؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! اُمید ہے آپ خیریت سے ہوں گے، میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ 1۔ نکاح درست ہو گا اگر آڈیو کال پر دولہا کی پیشکش اور دلہن نے ایک ہی جگہ (جیسے ایک ہی کمرے میں) قبول کیا اور وہاں دو مرد گواہ ہوں جو انہیں واٹس ایپ کے ذریعے آڈیو کال پر لائیو سن رہے ہوں۔ 2. نکاح اسی طریقے سے کیا گیا لیکن ویڈیو کال پر؟ 3. کیا یہ لازم ہے کہ گواہ دلہن کو پہچانیں، اس کا چہرہ دیکھیں یا جانیں کہ وہ کس کی بیٹی ہے؟اگرچہ گواہ دولہے کو اچھی طرح جانتے ہیں۔ میں آپ کے اچھے جواب کا انتظار کروں گا۔ جزاک اللہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ نکاح کے صحت ودرستگی کے لئے لڑکا لڑکی یا ان کی طرف سے مقررکردہ وکیل اور شرعی گواہان کا مجلس نکاح میں موجود ہونااور ایجاب وقبول سننا شرعاً ضروری ہے، چنانچہ سوال میں ذکر کردہ تفصیل کے مطابق مذکور نکاح میں گواہان عقد نکاح کی مجلس میں موجود نہیں تھے، بلکہ فون پر ایجاب وقبول سن رہے تھے، اس لئے صحت نکاح کی شرائط موجود نہ ہونے کی وجہ سے یہ نکاح شرعاً منعقد ہی نہیں ہوا، بلکہ مذکور لڑکا ولڑکی بدستور ایک دوسرے کے لئے اجنبی ہیں، اس نکاح کی بنیاد پر ان دونوں کا باہم بے تکلفی اختیار کرنا یا کسی بھی قسم کا تعلق قائم کرنا ناجائز وحرام ہے، جس سے دونوں کو احتراز لازم ہے، جبکہ گواہان کے لئے دلہن کا چہرہ دیکھنا ضروری نہیں بلکہ والد اور دادا کے نام کے ساتھ تعارف کرا کراس کی پہچان کرانا کافی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدرالمختار: ومن شرائط الإيجاب والقبول: اتحاد المجلس لو حاضرين، وإن طال الخ ( ج 3 ص 14 کتاب النکاح ط سعید) ۔
وفیہ ایضاً: (و) شرط (حضور) شاهدين(حرين) أو حر وحرتين (مكلفين سامعين قولهما معا)الخ ( ج3 ص 22 کتاب النکاح ط سعید)۔
وفی الھندیہ: يصح التوكيل بالنكاح، وإن لم يحضره الشهود، كذا في التتارخانيةالخ ( ج 1س 194 الباب السادس فی الوکالۃ بالنکاح وغیرھا ط ماجدیہ)۔
وفی ردالمحتار: تحت (قوله: وشرط حضور شاهدين) أي يشهدان على العقد،(الی قولہ) أشار بقوله فيما مر ولا المنكوحة مجهولة إلى ما ذكره في البحر هنا بقوله: ولا بد من تمييز المنكوحة عند الشاهدين لتنتفي الجهالة، فإن كانت حاضرة منتقبة كفى الإشارة إليها والاحتياط كشف وجهها.(الی قولہ) والحاصل أن الغائبة لا بد من ذكر اسمها واسم أبيها وجدها، وإن كانت معروفة عند الشهود على قول ابن الفضل، وعلى قول غيره يكفي ذكر اسمها إن كانت معروفة عندهم، وإلا فلا وبه جزم صاحب الهداية في التجنيس وقال لأن المقصود من التسمية التعريف وقد حصل وأقره في الفتح والبحر. وعلى قول الخصاف يكفي مطلقا، ولا يخفى أنه إذا كان الشهود كثيرين لا يلزم معرفة الكل بل إذا ذكر اسمها وعرفها اثنان منهم كفى والظاهر أن المراد بالمعرفة أن يعرفها أن المعقود عليها هي فلانة بنت فلان الفلاني لا معرفة شخصها، وإن ذكر الاسم غير شرط، بل المراد الاسم أو ما يعينها مما يقوم مقامه لما في البحر: لو زوجه بنته ولم يسمها وله بنتان لم يصح للجهالة بخلاف ما إذا كانت له بنت واحدة إلا إذا سماها بغير اسمها ولم يشر إليها فإنه لا يصح كما في التنجيس. اهـ.الخ (ج2 ص21 کتاب النکاح ط سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حمزہ منان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 77042کی تصدیق کریں
0     1171
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نکاح خواں نکاح کا گواہ بن سکتاہے؟

    یونیکوڈ   انگلش   وکیل و گواہ 0
  • ویڈیو کال پر نکاح کیسے کیا جائے؟

    یونیکوڈ   وکیل و گواہ 2
  • بغیر گواہوں کے نکاح کرنا

    یونیکوڈ   وکیل و گواہ 0
  • کیا کال پر موجود گواہوں کے سامنے ایجاب و قبول کرنے سے نکاح ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   وکیل و گواہ 0
  • فون پر نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   وکیل و گواہ 1
  • نکاح میں والد،والدہ اور بہن کو گواہ بنانا

    یونیکوڈ   وکیل و گواہ 1
  • بغیر گواہوں کے ایجاب و قبول کرنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   وکیل و گواہ 0
  • جھوٹ بول کر تجدیدِ نکاح کے نام سے نکاح کرانا-صحتِ حلالہ کے لئے بغیر انزال کے دخول کا حکم

    یونیکوڈ   وکیل و گواہ 0
  • کیا گواہوں کا دلہن کو ذاتی طور پر جاننا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   وکیل و گواہ 0
  • بغیر گواہوں کے کئے ہوئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   وکیل و گواہ 0
  • غیر خاندان کے دو گواہوں کی موجودگی میں کیے گۓ ایجاب و قبول سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   وکیل و گواہ 0
  • نکاح کے وکیل کا لڑکے اور لڑکی کو جاننے کا حکم

    یونیکوڈ   وکیل و گواہ 1
  • ایک گواہ کی موجودگی میں کیا ہوا نکاح درست ہوگا؟

    یونیکوڈ   وکیل و گواہ 0
  • لڑکی کا شوہر ہی کو اپنے نکاح کا وکیل بناکر کیا گیا نکاح درست ہوگا؟

    یونیکوڈ   وکیل و گواہ 0
  • کیا سابقہ شوہر کا عورت کے دوسرے نکاح میں گواہ بننا درست ہے؟

    یونیکوڈ   وکیل و گواہ 0
  • ہونے والے شوہر کو وکیل بنا کر نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وکیل و گواہ 0
  • غیر مسلم کو نکاح کا گواہ بنانا

    یونیکوڈ   وکیل و گواہ 0
  • لڑکے لڑکی کا فون پر آپس میں "قبول ہے قبول ہے " کہنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   وکیل و گواہ 0
  • میسج کے تبادلے کی صورت میں ایجاب وقبول کرنےسے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   وکیل و گواہ 0
  • نکاح میں اللہ تعالیٰ کو گواہ بنانا

    یونیکوڈ   وکیل و گواہ 0
  • موبائل پر میسج کے ذریعے نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وکیل و گواہ 1
  • نکاح میں لڑکےاور لڑکی کا ایک ہی شخص کو وکیل بنانا

    یونیکوڈ   وکیل و گواہ 0
  • نکاح میں اگر ایک گواہ نابالغ ہو تو کیا نکاح درست ہوگا؟

    یونیکوڈ   وکیل و گواہ 0
  • ویڈیو کال پر نگاح کیسے کیا جائے؟

    یونیکوڈ   وکیل و گواہ 0
  • بغیر گواہوں کےفون پر کئے گئے کا حکم

    یونیکوڈ   وکیل و گواہ 1
Related Topics متعلقه موضوعات