نوافل

کیا عشاء کے فورا بعد تہجد پڑھنے سے تہجد ادا ہوجائی گی؟

فتوی نمبر :
38801
| تاریخ :
2019-12-01
عبادات / نوافل عبادات / نوافل

کیا عشاء کے فورا بعد تہجد پڑھنے سے تہجد ادا ہوجائی گی؟

اگر ہمیں ظن غالب ہو کہ عشاء کی نماز کے بعد ہم تہجد کےلیے اٹھ نہیں سکیں گے، تو کیا عشاء کے فوراً بعد تہجد پڑھ کرسوسکتے ہیں، تہجدہو جائے گی؟ کیا ہم اکثر ایسا کرسکتے ہیں یا پھر کبھی کبھی؟راہ نمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جی ہاں! سائل کو اگر تہجد کےلیے اٹھنے کا یقین نہ ہو ،تو سونے سے پہلے کچھ نوافل تہجد کی نیت سے پڑھ کر سوجایا کرے ،تو اس سے سائل کو تہجد کاثواب ملے گا، اور اس پر ہمیشگی اختیار کرنا بھی درست ہے، تاہم چونکہ تہجد کا افضل وقت رات کا تیسرا پہرہے ، اس لیے سائل کو اپنے مذکور معمول کے ساتھ ساتھ کوشش کرنی چاہیے کہ فجر کی نماز سے کچھ وقت قبل اٹھ کر تہجد پڑھنے کا بھی اہتمام کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما فى المشكوة: عن ابن عباس رضى الله عنه قال بت عند خالتي ميمونة ليلة، والنبي عندها فتحدث رسول الله مع اهله ساعة ثم رقد فلما كان ثلث الليل الآخر او بعضه قعد فنظر الى السماء فقراء ان فى خلق السموات والارض واختلاف اليل والنهار لأيت لاولى الالباب حتى ختم السورة ثم قام الى القرابة فاطلق شناقها ثم صب في الجفنة ثم تؤضا وضوء حسناً بين الوضوئين لم يكثر وقد ابلغ فقام فصلى فقمت وتؤضات فقمت عن يساره فاخذ باذني فادارني عن يمينه فتتامت صلوته ثلث عشرة ركعة (106)
وفي الهندية : ومنها صلاة الليل كذا في البحر الرائق ومنتهى تهجده عليه السلام ثمان ركعات وأقله ركعتان كذا في فتح القدير اھ(112/1)۔
وفي الشامية: مطلب في صلاة الليل قوله ( وصلاة الليل ( أقول هي أفضل من صلاة النهار كما في الجوهرة ونور الإيضاح وقد صرحت الآيات والأحاديث بفضلها والحث عليها قال في البحر فمنها ما في صحيح مسلم مرفوعا أفضل الصلاة بعد الفريضة صلاة الليل وروى الطبراني مرفوعا لابد من صلاة بليل ولو حلب شاة وما كان بعد صلاة العشاء فهو من الليل وهذا يفيد أن هذه السنة تحصل بالتنفل بعد صلاة العشاء قبل النوم اھـ (24/2) -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 38801کی تصدیق کریں
0     877
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نماز عشاء میں وتر کے بعد دو نفل پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   نوافل 0
  • گاڑی میں بغیر جہت قبلہ کے نفل نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   نوافل 0
  • صلاۃ التسبیح جماعت کے ساتھ ادا کرنا

    یونیکوڈ   نوافل 1
  • کیا نفل نماز دو رکعات کے بجائے چار رکعات پڑھی جاسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • شبینہ یا قیام اللیل کی جماعت کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • ’’یا ساریۃ الجبل‘‘ والا واقعہ کی تحقیق

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • عناصر اربعہ سے انسان کی تخلیق کا نظریہ

    یونیکوڈ   نوافل 1
  • مولانا عبید اللہ سندھی کے خیالات و نظریات

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • کن کن اعمال کا ایصالِ ثواب ، مردوں کو کیا جاسکتا ہے

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • اپریل فول منانے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • محرم یا صفر میں کوئی کاروبار، نیا کام یا سفر وغیرہ کرنا

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • اشراق، تہجد، اوابین پر دوام کرنا

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • خلافت ،وزارت اور نیابت میں تقرری کا اختیار- سورۃ الرعد کی آیت نمبر ۴۳ کی تفسیر

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • صلوۃ الحاجت کا طریقہ

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • وتر کے بعد دو رکعت نفل پڑھنا- شوال کے چھ روزے رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • نفل نماز بیٹھ کر پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • کیا طواف کے دوران حطیم میں نفل نماز پڑھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • تہجد کا وقت اور تہجد کی رکعات

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • نمازِ تہجد کا افضل وقت

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • نفل نماز ایک سلام کے ساتھ دو رکعت سے زیادہ پڑھنا

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • سنن زوائد یا نفل کی چار رکعات میں قعدۂ اولیٰ میں تشہد کے بعددرود شریف اور ادعیۂ ماثورہ پڑھنا

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • ایک سلام کے ساتھ بارہ رکعت نفل پڑھنا

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • نفلی عبادات کا شروع کرنے سے لازم ہوجانا- قربانی کے جانور کاگم ہو جانا

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • بارہ ربیع الاول کو روزہ رکھنےکا حکم

    یونیکوڈ   نوافل 1
  • سنن و نوافل ترک کرنے کی عادت بنا لینا

    یونیکوڈ   نوافل 0
Related Topics متعلقه موضوعات