آداب و احکام صحبت

ماہواری کے بعد بغیر غسل کئے ہم بستری کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
3757
| تاریخ :
2007-11-12
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / آداب و احکام صحبت

ماہواری کے بعد بغیر غسل کئے ہم بستری کرنے کا حکم

معلوم یہ کرنا ہے کہ بیوی کے ساتھ ہمبستری کرنا ماہوری کے بعد غسل سے پہلے کیسا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ماہواری کی عادت اگر دس دن سے کم ہو تو اس صورت میں ماہواری رُکنے کے بعد نماز کا وقت گزرنے سے پہلے جماع کرنا جائز نہیں ، جبکہ دس یوم پورے ہونے پر غسل سے قبل بھی ہمبستری جائز ہے ،اگرچہ بہتر یہی ہے کہ غسل کے بعد کی جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالٰی فی القرآن الکریم: ﴿ویسئلونک عن المحیض قل ھو اذیً فاعتزلوا النساء فی المحیض ولا تقربوھن حتی یطھرن فاذا تطھرن فاتوھن من حیث امرکم اللہ ان اللہ یحب المتطھرین﴾ (سورة البقرة: آیت ۲۲۲)
وفی تفسیر المظھری: واحتج الجمھور بحدیث معاذ بن جبل قال قلت یا رسول اللہ ما یحل لی من امرأتی وھی حائض قال ما فوق الازار والتعفف عن ذالک افضل الخ (ج۱، ص۲۷۹)
وفی الھندیة: اذا مضی اکثر مدة الحیض وھو العشر یحل وطئوھا قبل الغسل مبتدأة کانت أو معتادة ویستحب لہ أن لا یطأھا حتی تغتسل ھکذا فی المحیط اھ (ج۱، ص۳۹)
وفیها ایضًا: واذا انقطع دم الحیض لأقل من عشرة أیام لم یجز وطؤھا حتی تغتسل أو یمضی علیھا آخر وقت الصلاة قلخ(ج۱، ص۳۹)
وفیها ایضًا: لو انقطع دمھا دون عادتھا یکرہ قربانھا وان اغتسلت حتی یمضی عادتھا وعلیھا ان تصلی وتصوم للاحتیاط ھکذا فی التبیین الخ (ج۱، ص۳۹)
وفی رد المحتار: وأما لو کان الانقطاع لدون العشرة وتمام عادتھا فلا تثبت ھذہ الاحکام مالم تغتسل، لأن زمن الغسل حینئذ من الحیض، فلو وطئھا زوجھا قبل الغسل کان واطئا فی زمن الحیض، وکذا الا تنقضی عدتھا مالم تغتسل، وأما فی حق بقیة الاحکام فلا یشرط الغسل، ففی مثل الصلاة أو الصوم یجب علیھا وان لم تغسل لکن بشرط ادراک زمن التحریمة الخ (ج۱، ص۲۹۶ – ۲۹۷)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 3757کی تصدیق کریں
0     1623
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • سہاگ رات -ہمبستری کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   آداب و احکام صحبت 22
  • بیوی کے ساتھ غیر فطری عمل کرنے والا ملعون ہے

    یونیکوڈ   اسکین   آداب و احکام صحبت 1
  • کیامباشرت اور صحبت میں میاں بیوی کو ہرطرح چھوٹ حاصل ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   آداب و احکام صحبت 1
  • ہمبستری سے قبل پڑھنے کی دعا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب و احکام صحبت 0
  • بیوی کے ساتھ غیرفطرعمل پر وعید کی وضاحت

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب و احکام صحبت 1
  • کیامیاں بیوی کے ہمبستری نہ کرنے سے نکاح پر کوئی فرق پڑتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب و احکام صحبت 0
  • کنڈوم کے استعمال سے کیا بیوی پر غسل واجب ہوتا ہے ؟

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 5
  • بیوی کے پچھلے راستے میں دخول کے بغیر استمتاع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 3
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ چومنے(oralsex)کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   آداب و احکام صحبت 1
  • اگر ہمبستری کرتے وقت کپڑا وغیرہ حائل ہو تو غسل لازم ہوگا یانہیں؟

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 2
  • حالتِ حیض میں بیوی کی پچھلی شرمگاہ سے دخول کے بغیر فائدہ حاصل کرنا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 1
  • بیوی کا اپنے شوہر کی منی پینے کا حکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 2
  • شوہر کا بیوی کے پستان منہ میں لینا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 0
  • ماہواری کے ایام ، عادت کے مطابق ، پورے ہونے پر ،غسل کے بعد بیوی سے ہمبستری کی اور پھر خون آنا شروع ہوگیا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 1
  • دوران مباشرت بیوی کی شرمگاہ پر ہاتھ رکھ کر اسے مسلنے کا حکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 2
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ کو ہاتھ لگانا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 1
  • بیوی کا ہمبستری پر راضی نہ ہونے کی صورت میں تہہ بند کے اوپر سے مباشرت کرنا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 1
  • دودھ پیتے بچہ کی وجہ سے بیوی کی پچھلی شرمگاہ میں ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 0
  • حیض کے ایام میں کنڈم لگاکر ہمبستری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 0
  • ماہواری کے غسل سے پہلے ہمبستری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 0
  • بیوی سے پچھلے مقام میں دخول کے بغیر تلذذ حاصل کرنا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 0
  • شوہر کے نامرد ہونے کی وجہ سے مصنوعی آلہ استعمال کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 1
  • بیوی کا دودھ پینے وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 1
  • مصنوعی آلہ تناسل کے ذریعہ پیچھے کے راستہ سے ہمبستری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 2
  • لڑکی کا پردۂ بکارت زائل ہونے کی وجہ سے اس پر تہمت لگانا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 0
Related Topics متعلقه موضوعات