کیا حج کے دنوں میں یا احرام کی حالت میں اس قسم کی چھتری پہننا جائز ہے جو کہ صرف ماتھے پر باندی ہوئی ہو اور سر سے نہیں ٹکرائے۔
جی ہاں ! ایّامِ حج اور حالتِ احرام میں اس نوعیت کی چھتری کے استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ۔
کما فی الہندیة :ولو حمل المحرم شيئا على رأسه فإن كان من جنس ما لايغطى به الرأس كالطست والأجانة۔۔۔۔ ونحوها فلا شيء عليه، وإن كان من جنس ما يغطى به الرأس من الثياب فعليه الجزاء كذا في المحيط. اھ (1/242)۔