آداب و احکام صحبت

شبِ زفاف کا طریقہ اور اس میں پڑھی جانے والی دعائیں

فتوی نمبر :
33279
| تاریخ :
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / آداب و احکام صحبت

شبِ زفاف کا طریقہ اور اس میں پڑھی جانے والی دعائیں

پہلی شادی کے بعد دوسری کرنے والے شخص کو نکاح کے بعد جب ملے تو کیا نصیحت کرنی چاہیے اور کونسی دعا کرنی چاہیے، مسنون طریقہ کیا ہے؟ میرا مطلب ہے کہ ایک لڑکا ہے، اس نے ایک شادی کی ہے، لیکن پہلی لڑکی کو طلاق نہیں ہوئی ہے، یعنی دو بیویوں کا خاوند ہو گا، ابھی دوسری شادی کرنے والا ہے، پہلی ملاقات میں خاوند اپنی بیوی کو کیا نصیحت کرے گا اور کونسی دعا پڑھنی ہے، یعنی مسنون دعا،مکمل مسنون طریقہ اگر بیان کیا جائے تو بہتر ہو گا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

شادی کی پہلی رات جب شوہر بیوی کے پاس جائے تو کلام و گفتگو سے پہلے ”السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ “ کہے اور بیوی کی پیشانی کے بالوں پر ہاتھ رکھ کر یہ دعا پڑھے:
”أللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَهَا وَخَيْرَ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَشَرِّ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ“یہ بھی آداب میں داخل ہے کہ اولاً وضو کرے، پھر دو رکعت”صلوٰۃ الحاجۃ“ پڑھ کر خیر و برکت، توافق و محبت اور پاکیزگی کے ساتھ دوام و بقا نیز صالح اولاد کے حصول کی دعا کرے، یہ دعا پڑھنا زیادہ بہتر ہے :
”أللّٰهُمَّ بَارِكْ لِي فِي أَهْلِي، وَبَارِكْ لَهُمْ فِيَّ، أللّٰهُمَّ ارْزُقْنِي مِنْهُمْ، وَارْزُقْهُمْ مِنِّي، أللّٰهُمَّ اجْمَعْ بَيْنَنَا مَا جَمَعْتَ إِلَى خَيْرٍ، وَفَرِّقْ بَيْنَنَا إِذَا فَرَّقْتَ إِلَى خَيْرٍ“
اس کے بعد بیوی کے پاس بیٹھ کر اس کو مانوس کرنے کیلئے پیار بھرے انداز میں باتیں شروع کرے، باتوں باتوں میں یہ بات بھی واضح کرے کہ شریعت کے مطابق زندگی گزارنے میں ہم دونوں کی کامیابی ہے، جبکہ خلافِ شریعت طریقوں کی پیروی سراسر نقصان دہ اور پریشانی کا باعث ہے، اس کے بعد ہمبستری کا ارادہ کرے تو بیوی کو پیار و محبت اور بوس و کنار کے ساتھ مانوس کر لیا جائے، اور ایسی صورت اختیار کی جائے جس سے وہ بھی آمادہ جماع ہو جائے، پھر یہ دعا پڑھے:
”بِسْمِ اللّٰهِ أللّٰهُمَّ جَنِّبْنَا الشَّيْطَانَ وَجَنِّبِ الشَّيْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا“
جماع میں حتی الامکان ستر اور پردہ ہونا چاہیے، بالکل ننگا ہونا اچھا نہیں، بلکہ بقدرِ ضرورت ستر کھولنا چاہیے اور باقی بدن پر کپڑا وغیرہ ڈال لیا جائے، جماع کے موقع پر قبلہ رخ نہ ہونا چاہیے کہ اس میں احترامِ قبلہ کا لحاظ ہے۔
جماع کا ایک طریقہ جو اشارۃً قرآنِ کریم میں مذکور ہے، چنانچہ ارشاد ہے:
”فَلَمَّا تَغَشَّاهَا حَمَلَتْ حَمْلًا خَفِيفًا“ یعنی ”جب مرد نے عورت کو ڈھانپ لیا تو اسے ہلکا سا حمل رہ گیا“۔
جماع میں عورت پیٹھ کے بل (چت) لیٹے، نیچے رہے اور اپنی ٹانگوں کو پھیلائے ہوئے ہو اور مرد اس کے اوپر اسطرح لیٹے کہ دونوں کے عضوِ خاص ایک دوسرے کے مقابل ہو جائیں۔
اور دوسرا طریقہ جس کے متعلق حدیثِ پاک میں ارشاد ہے:
”إِذَا قَعَدَ بَيْنَ شُعَبِهَا الْأَرْبَعِ، ثُمَّ جَهدَهَا “ یعنی ”مرد جب اپنی بیوی کی شرمگاہ کے چاروں اطراف کے درمیان بیٹھ جائے، پھر اس کو مشقت میں ڈالے “۔
”شعب اربع“ سے مراد عورت کے ”دوسرین“ اور ”دو ران“ ہیں، اور اس کے درمیان بیٹھنا اسطرح ہو گا کہ عورت لیٹی ہو اور مرد اس کی ٹانگوں کو خم کر کے اسطرح اوپر کرے کہ اس کی رانیں پیٹ سے الگ رہیں، اب شوہر دو زانوں ہو کر مجامعت کرے، اس دوران میاں بیوی کا ایک دوسرے کے بدن کو چھونا اور چومنا بلا شبہ درست ہے، شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں، پھر جب ہمبستری کر کے فارغ ہو جائے تو یہ دعا پڑھے :
”أللّٰهُمَّ لَا تَجْعَلْ لِلشَّيْطٰنِ فِيْمَا رَزَقْتَنَا نَصِيْبًا“ اس کے بعد استنجا اور وضو کر کے پھر سونا چاہے، اس سے پاکیزگی حاصل ہو گی اور صبح ہوتے ہی نمازِ فجر سے پہلےغسل کر کے مرد مسجد کی طرف نماز کیلئے جائے اور عورت گھر میں نماز ادا کرے۔
مزید تفصیل کیلئے مولانا محمد ابراہیم پالنپوری کی کتاب”تحفۃ النکاح“اور”آدابِ مباشرت“ جیسی کتب کا مطالعہ مفید رہے گا۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 33279کی تصدیق کریں
2     6631
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • سہاگ رات -ہمبستری کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   آداب و احکام صحبت 21
  • بیوی کے ساتھ غیر فطری عمل کرنے والا ملعون ہے

    یونیکوڈ   اسکین   آداب و احکام صحبت 1
  • کیامباشرت اور صحبت میں میاں بیوی کو ہرطرح چھوٹ حاصل ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   آداب و احکام صحبت 1
  • ہمبستری سے قبل پڑھنے کی دعا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب و احکام صحبت 0
  • بیوی کے ساتھ غیرفطرعمل پر وعید کی وضاحت

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب و احکام صحبت 1
  • کیامیاں بیوی کے ہمبستری نہ کرنے سے نکاح پر کوئی فرق پڑتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب و احکام صحبت 0
  • کنڈوم کے استعمال سے کیا بیوی پر غسل واجب ہوتا ہے ؟

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 5
  • بیوی کے پچھلے راستے میں دخول کے بغیر استمتاع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 3
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ چومنے(oralsex)کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   آداب و احکام صحبت 1
  • اگر ہمبستری کرتے وقت کپڑا وغیرہ حائل ہو تو غسل لازم ہوگا یانہیں؟

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 2
  • حالتِ حیض میں بیوی کی پچھلی شرمگاہ سے دخول کے بغیر فائدہ حاصل کرنا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 1
  • بیوی کا اپنے شوہر کی منی پینے کا حکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 2
  • شوہر کا بیوی کے پستان منہ میں لینا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 0
  • ماہواری کے ایام ، عادت کے مطابق ، پورے ہونے پر ،غسل کے بعد بیوی سے ہمبستری کی اور پھر خون آنا شروع ہوگیا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 1
  • دوران مباشرت بیوی کی شرمگاہ پر ہاتھ رکھ کر اسے مسلنے کا حکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 2
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ کو ہاتھ لگانا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 1
  • بیوی کا ہمبستری پر راضی نہ ہونے کی صورت میں تہہ بند کے اوپر سے مباشرت کرنا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 1
  • دودھ پیتے بچہ کی وجہ سے بیوی کی پچھلی شرمگاہ میں ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 0
  • حیض کے ایام میں کنڈم لگاکر ہمبستری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 0
  • ماہواری کے غسل سے پہلے ہمبستری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 0
  • بیوی سے پچھلے مقام میں دخول کے بغیر تلذذ حاصل کرنا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 0
  • شوہر کے نامرد ہونے کی وجہ سے مصنوعی آلہ استعمال کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 1
  • بیوی کا دودھ پینے وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 1
  • مصنوعی آلہ تناسل کے ذریعہ پیچھے کے راستہ سے ہمبستری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 2
  • لڑکی کا پردۂ بکارت زائل ہونے کی وجہ سے اس پر تہمت لگانا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 0
Related Topics متعلقه موضوعات