کاروبار

شنیل (XANAIL) کمپنی کے متعلق فتوی

فتوی نمبر :
331
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / کاروبار

شنیل (XANAIL) کمپنی کے متعلق فتوی

براہ کرم چائنیز کمپنی شنیل (XANAIL) کے متعلق مفتی تقی عثمانی صاحب مد ظلہ العالی کا فتوی ارسال کریں ممنون ہوں گا ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

محترم اس سلسلہ میں دارالعلوم کراچی کا ایک فتوی بندہ کے پاس موجود ہے ۔ جسے مکمل طور پر نقل کر دیتا ہوں وہ یہ کہ: ’’سوال کے ساتھ ارسال کردہ ’’شینل کمپنی‘‘ کے طریقہ کاروبار پر مبنی کتاب کا مطالعہ کیا گیا، اس سے قبل بھی اس نوعیت کی ا سکیمیں جاری کی گئی ہیں جن سے متعلق ہمارے ہاں سے جوابات بھی جاری کئے گئے ہیں، مثلاً گولڈن کی انٹرنیشنل‘‘ اور بزناس ڈاٹ کام اس طرح کی اسکیمیں جاری کرنے والی کمپنیاں اس سے قبل لوگوں سے پیسہ جمع کرنے کے لئے ایک فارم استعمال کرتی تھیں اور کسی قسم کی پروڈکٹ درمیان نہیں ہوتی تھی، جیسے ڈالر جیٹ اسکیم کی مثال ہے۔ اس کے بعد ان کمپنیوں نے کچھ خاص پروڈکٹ کی خرید وفروخت کے ساتھ یہ اسکیم جاری کی اور اس طرح سے کمپنی کے لئے مزید ممبر بنانے پر خاص طریقہ پر کمیشن دیا جاتا ہے، واضح رہے کہ ان کی پروڈکٹ عام طو پر مارکیٹ میں دستیاب بھی نہیں ہوتی ، اور ہر شخص ان کو خرید بھی نہیں سکتا ہے۔ بلکہ کسی نہ کسی ممبر کے واسطے سے وہ مذکورہ پروڈکٹ خریدتا ہے ، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اصل مقصود ان اشیاء کی خرید و فروخت نہیں بلکہ ممبر سازی کے ذریعہ رقوم حاصل کرنا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ منسلکہ بڑے سائز کے مطبوع عمدہ کتابچہ کے پندرہ صفحات میں ساری تفصیل ممبر سازی کی درج کی گئی ہے۔ فروخت کی جانے والی چیز کا کوئی تعارف باتفصیل درج نہیں ۔ جس سے بخوبی واضح ہوتا ہے کہ کمپنی کا مقصود اشیاء کی فروخت نہیں بلکہ ممبرسازی کی اسکیم چلانا ہے۔ لہذا مذکورہ اسکیم میں شامل ہونا سود اور جوئے کو ترویج دینا ہے ۔ اس لئے اس اسکیم میں شامل ہونا جائز نہیں (از تبویب) چنانچہ یہ مذکورہ بالا دار العلوم کے فتوی کا مضمون ہے۔ اس لئے اس فتوی اور ہمارے یہاں جامعہ بنوریہ کے فتویٰ کے مطابق اس اسکیم میں شامل ہونا یا اس کا رکن بننے سے احتراز لازم ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مفتی عبد اللہ شوکت صاحب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 331کی تصدیق کریں
0     192
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ڈراپ شپنگ کا حکم - is Drop Shiping Halal in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 3
  • پرپال آن لائن کمپنی کا شرعی حکم - PrPal Earning in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • فاریکس کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • ایڈورٹائزمنٹ کمپنی میں انوسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • گوہرشاہی والوں کی پروڈکٹ کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ٹیکسی چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • StreamKar ایپ پر لائیوآنے اورکمائی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • کاروبار کی نیت سے پرندوں کی خرید و فروخت اور بریڈنگ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • سردی میں خریدے ہوئے پنکھے گرمی میں مہنگے داموں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ویڈیوگیمزکی آمدنی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • حرام مال سے کاروبار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • پے رول( payroll financing ) فائنانسنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • الیکٹرونکس آلات ٹی وی،ایل سی ڈٰی وغیرہ بیچنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قسطوں پر خرید و فروخت کا درست طریقہ کار

    یونیکوڈ   کاروبار 1
  • آن لائن اپلیکیشن(IDA App)کے ذریعے کاروبار کرکے پیسے کمانا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • حکیم کا انگریزی دوا پیس کر مریض کو دینا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بائنانس ایپ کے ذریعہ کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قادیانی کو کپڑے فروخت کرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج کے ذریعہ ، شیئرز کی خرید و فروخت

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • مروّجہ اسلامی بینکوں کے ساتھ معاملات کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • سگریٹ اور نسوار کاکا روبارکرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بیع عینہ کی تعریف اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • کرپٹو کرنسی میں فیوچر ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • تصاویر والے ڈبوں اور پیکٹوں میں پیک شدہ اشیاء کا کاروبار-نسوار اور سگریٹ کا کاروبار

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • تکافل اور انشورنس میں فرق

    یونیکوڈ   کاروبار 0
Related Topics متعلقه موضوعات