بریلوی

فرقہ بریلویت کے عقائد کیا ہیں؟

فتوی نمبر :
3219
| تاریخ :
ادیان و فرق / جماعت و فرق / بریلوی

فرقہ بریلویت کے عقائد کیا ہیں؟

میرا سوال یہ ہے کہ بریلوی عقائد کیا اسلام کے عین مطابق ہیں؟ یا ان لوگوں نے اسلام میں کچھ اور عقائد باطلہ شامل کئے ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

درج ذیل چند معروف عقائد و نظریات میں بریلوی بلاشبہ باطل اور گمراہی پر ہیں، اور ان عقائد و نظریات میں متشدد ہونا بلاشبہ ایک مسلمان کو مشرک بنا کر دائرہ اسلام سے خارج کردیتا ہے۔ اور وہ عقائد درج ذیل ہیں:
1 - وہ حضور اقدس ﷺ کی نسبت یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ آپ ہر وقت حاضر و ناظر ہیں۔
2- وہ آپ کی شان میں یہ عقید ہ بھی رکھتے ہیں کہ آﷺ کو ماکان و مایکون کے ہر ہر جزئی کا علم غیب کلی حاصل تھا۔
3- اسی طرح وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ آپﷺ مختار کل ہیں، وغیرہ۔
اس قسم کے عقائد بلاشبہ اہل سنت والجماعت کے عقائد سے متصادم ہیں، اس لئے ان لوگوں کے ساتھ میل جول رکھنے سے احتراز لازم ہے۔
اور اگر مزید تفصیل جاننا چاہتے ہو تو درج ذیل کتب کا مطالعہ ان شاء اللہ مفید رہے گا:
1- اختلاف امت اور صراط مستقیم۔ مؤلفہ حضرت مولانا یوسف لدھیانوی شہید ؒ
2- راہ سنت۔ آنکھو کی ٹھنڈک۔ مؤلفہ مولانا سرفراز خان صفدر صاحب ؒ

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 3219کی تصدیق کریں
0     353
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا بریلوی فرقہ بھی حنفی المسلک ہے؟

    یونیکوڈ   بریلوی 0
  • بریلوی بدعتی کیوں ہیں؟

    یونیکوڈ   بریلوی 0
  • والدین کی مرضی کے بغیر بریلوی مسلک والے کو دیوبندیوں کی طرف لانا

    یونیکوڈ   بریلوی 0
  • بریلویوں کے ساتھ تعلقات، شادی بیاہ، ان کے پیچھے نماز اور مختلف رسومات میں شرکت کا حکم

    یونیکوڈ   بریلوی 0
  • فرقہ بریلویت کے عقائد کیا ہیں؟

    یونیکوڈ   بریلوی 0
  • دیوبندیوں اور بریلویوں کے عقائد

    یونیکوڈ   بریلوی 0
  • اہلِ سنت و الجماعت سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   بریلوی 0
Related Topics متعلقه موضوعات