تعذیر و جرمانہ

کیا مالی جرمانہ لینا جائز ہے؟

فتوی نمبر :
30715
| تاریخ :
عقوبات / حدود و سزا / تعذیر و جرمانہ

کیا مالی جرمانہ لینا جائز ہے؟

میری بچی پرائیویٹ سکول میں پڑھتی ہے، سکول کی طرف سے جو فیس چالان ملتا ہے، اس پر لکھا ہوتا ہے کہ اگر 5تاریخ تک جمع نہیں کی تو ہر دن کے حساب سے 20 روپے جرمانہ لگے گا، اب اس مہینے میں نے مقررہ تاریخ تک فیس جمع نہیں کی اور سکول والے مجھ سے جرمانہ مانگ رہے ہیں، میں نے کہا کہ میں نہیں دیتا،یہ سود کے زمرے میں آتا ہے،آپ رہنمائی فرمائیں کہ یہ جرمانہ دینا ٹھیک ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مالی جرمانہ لینا اگرچہ سود کے زمرے میں نہیں آتا،مگر اس کا لینا عند الحنفیہ جائز نہیں، لہٰذا سکول والوں کو اس سے احتراز لازم ہے، البتہ سکول والے یہ کرسکتے ہیں کہ غیر حاضری کرنے والے طالبِ علم سے آئندہ مہینہ کی فیس کچھ مخصوص مقدار میں زیادہ وصول کرلیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مشکاة المصابیح: وَ عَن أبي حرَّة الرقاشِي عَن عَمه قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَ سلم: «أَلا تَظْلِمُوا أَلَا لَا يَحِلُّ مَالُ امْرِئٍ إِلَّا بِطِيبِ نَفْسٍ مِنْهُ» . رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي شُعَبِ الْإِيمَان وَ الدَّارَقُطْنِيّ فِي الْمُجْتَبى (2/889)۔
کمافی رد المحتار: مطلب في التعزير بأخذ المال (قوله لا بأخذ مال في المذهب) قال في الفتح: وعن أبي يوسف يجوز التعزير للسلطان بأخذ المال. وعندهما وباقي الأئمة لا يجوز. اهـ. ومثله في المعراج، وظاهره أن ذلك رواية ضعيفة عن أبي يوسف. قال في الشرنبلالية: ولا يفتى بهذا لما فيه من تسليط الظلمة على أخذ مال الناس فيأكلونه (الیٰ قوله) إذ لا يجوز لأحد من المسلمين أخذ مال أحد بغير سبب شرعي(الیٰ قوله)وفي شرح الآثار: التعزير بالمال كان في ابتداء الإسلام ثم نسخ. اهـ (4/61)۔
وفی البحر: والحاصل ان المذھب عدم التعزیر باخذ المال اھ(5/41)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 30715کی تصدیق کریں
| | |
0     1015
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خود اپنے نفس پر کسی گناہ کی سزا متعین کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تعذیر و جرمانہ 0
  • حکومت کے ظالمانہ ٹیکس کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   تعذیر و جرمانہ 0
  • قسط کی عدم ادائیگی پر جرمانہ عائد کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تعذیر و جرمانہ 0
  • چوری کے پیسے واپس کرنے میں پکڑے جانے کا ڈر ہو تو کیا کریں؟

    یونیکوڈ   تعذیر و جرمانہ 0
  • مقتول کے اولیاء میں سے کچھ ورثاء و اولیاء قصاص معاف کردیں تو دیگر اولیاء کے لئے دیت اور اس کی تقسیم کا حکم و طریقہ کار

    یونیکوڈ   تعذیر و جرمانہ 1
  • چوری شدہ مال اور اس سے حاصل شدہ منافع دونوں واپس کرنا لازم ہے

    یونیکوڈ   تعذیر و جرمانہ 0
  • دس سالہ لڑکے کا بکری سے بدفعلی کرنا اور بکری سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   تعذیر و جرمانہ 0
  • ملازم کی چوری کی وجہ سے اسکی تنخواہ اور فنڈ ضبط کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   تعذیر و جرمانہ 0
  • پرندہ زورسے پکڑنےپر مرنے سے کوئی کفارہ دینا ہوگا؟

    یونیکوڈ   تعذیر و جرمانہ 1
  • دیت لینے سے مقتول کو انصاف ملے گا یا نہیں؟

    یونیکوڈ   تعذیر و جرمانہ 1
  • صلح میں لڑکی کا نکاح کرانے کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   تعذیر و جرمانہ 0
  • ڈاکٹر کی ہدایات کے بغیر بچے کو دوائی دینے سے اس کی موت کی صورت میں اس کی ماں پر کیا کفارہ آئے گا ؟

    یونیکوڈ   انگلش   تعذیر و جرمانہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات