کاروبار

کپڑوں کی ڈیزائننگ کی ہوبہو نقل (Replica) کےکاروبار کا حکم

فتوی نمبر :
29693
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / کاروبار

کپڑوں کی ڈیزائننگ کی ہوبہو نقل (Replica) کےکاروبار کا حکم

آج کل کپڑوں کی ڈیزائننگ کی ہوبہو نقل (Replica) کا کاروبار چل رہا ہے، یہ بنیادی طور پر مشہور ڈیزائنرز کےڈیزائن کئے ہوئے کپڑوں کی طرح ڈیزائننگ کرتے ہیں، اگرچہ اس میں کوئی کاپی رائٹ کا مسئلہ نہیں ہے، بلکہ ڈیزائنرز اوران کی ٹیم کے لوگ اپنی کڑی محنت کے نتیجہ میں اصلی ڈیزائن کے مطابق ہوبہو کپڑوں میں نقش ونگاری کرتے ہیں، میں یہ کاروبار شروع کرنا چاہتا ہوں اور آگے اسی کی ہی ویلیوں ہوگی، اصلی ڈیزائن کی نہیں ہوگی، کیا اسلامی نقطہ نظر سے اس قسم کا کاروبار کرنے کی اجازت ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر کپڑوں کی ڈیزائننگ کی ہو بہو نقل کرتے وقت کاپی رائٹ یا مشہور ڈیزائنرز کی تجارتی علامت (Trade mark) کو اپنے نام سے استعمال کرنے کا مسئلہ نہ بنتا ہو، اور نہ مشہور ڈیزائنرز کو اس پر اعتراض ہو، بلکہ مذکورہ ڈیزائننگ ، ڈیزائنرز اور انکی ٹیم کی اپنی محنت کے نتیجہ میں ہی کپڑوں پر کی جاتی ہے تو بلاشبہ یہ کاروبار جائز ہے، اور اس سے حاصل شدہ آمدنی بھی حلال ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی فقہ البیوع: ان حق الابتکار والتالیف حق معتبر شرعاً، فلایجوز لاحد ان یتصرف فی ھذا الحق بدون اذن من المبتکر او المؤلف الخ (ج1 صـ286)۔
وفی مجلۃ مجمع الفقہ الاسلامی: یجوز التصرف فی الاسم التجاری او العلامۃ التجاریۃ ونقل ای منھا بعوض مالی اذا انتفی الغرر والتدلیس والغش باعتبار ان ذالک اصبح حقا الخ (ج2 صـ10572)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 29693کی تصدیق کریں
0     218
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ڈراپ شپنگ کا حکم - is Drop Shiping Halal in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 3
  • پرپال آن لائن کمپنی کا شرعی حکم - PrPal Earning in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • فاریکس کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • ایڈورٹائزمنٹ کمپنی میں انوسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • گوہرشاہی والوں کی پروڈکٹ کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ٹیکسی چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • StreamKar ایپ پر لائیوآنے اورکمائی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • کاروبار کی نیت سے پرندوں کی خرید و فروخت اور بریڈنگ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • سردی میں خریدے ہوئے پنکھے گرمی میں مہنگے داموں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ویڈیوگیمزکی آمدنی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • حرام مال سے کاروبار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • پے رول( payroll financing ) فائنانسنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • الیکٹرونکس آلات ٹی وی،ایل سی ڈٰی وغیرہ بیچنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قسطوں پر خرید و فروخت کا درست طریقہ کار

    یونیکوڈ   کاروبار 1
  • آن لائن اپلیکیشن(IDA App)کے ذریعے کاروبار کرکے پیسے کمانا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • حکیم کا انگریزی دوا پیس کر مریض کو دینا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بائنانس ایپ کے ذریعہ کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قادیانی کو کپڑے فروخت کرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • مروّجہ اسلامی بینکوں کے ساتھ معاملات کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج کے ذریعہ ، شیئرز کی خرید و فروخت

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • سگریٹ اور نسوار کاکا روبارکرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بیع عینہ کی تعریف اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • کرپٹو کرنسی میں فیوچر ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • تصاویر والے ڈبوں اور پیکٹوں میں پیک شدہ اشیاء کا کاروبار-نسوار اور سگریٹ کا کاروبار

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • تکافل اور انشورنس میں فرق

    یونیکوڈ   کاروبار 0
Related Topics متعلقه موضوعات