مفتی صاحب! میرا سوال یہ ہے کہ بیوی کے ساتھ ہمبستری کرتے وقت ہم بیوی کے پورے کپڑے اتار سکتے ہیں؟ میرا سوال میرے ای میل ایڈریس پر ارسال کر دیں۔ میں آپ کا بہت ممنون ہوں گا۔ اللہ حافظ!
اگر چہ شوہر کے لیے بیوی کا پورا بدن دیکھنا بلاشبہ جائز اور درست ہے، مگر آداب مباشرت میں سے ہے کہ بوقت ہمبستری بھی کم سے کم ستر کھول کر اور کسی بڑی چادر وغیرہ کے ذریعہ اپنے آپ کو ڈھانپ کر اپنی ضرورت پوری کرنی چاہیے۔