کاروبار

کیا گھر خرید کر رکھ لینااورقیمت بڑھنے پر فروخت کرنا ذخیرہ اندوزی ہے؟

فتوی نمبر :
2671
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / کاروبار

کیا گھر خرید کر رکھ لینااورقیمت بڑھنے پر فروخت کرنا ذخیرہ اندوزی ہے؟

میں یہ معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ آپ کا کیا خیال ہے کہ کیا یہ جائز ہے کہ ایک شخص گھر یا زمین خریدے اور اس کو اپنے پاس رکھے یہاں تک کہ اس کی قیمت بڑھ جائے ،میرے نزدیک یہ شدیدطور پر ناجائز ہے، جیسا کہ ذخیرہ اندوزی اسلام میں ممنوع ہے، اور زمین کا خریدنا اور انتظار کرنا کہ اس کی قیمت بڑھ جائے،ذخیرہ اندوزی ہے، جو چھوٹے اور بڑے پیمانے پر ہوتی ہے، جیسا کہ کوئی شخص آلو خریدے جبکہ وہ کم قیمت پر ہو،، اور انتظار کرے یہاں تک کہ اس کی قمیت بڑھ جائے مہربانی کر کے اپنے خیالات کا اظہار فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ انسانوں اور حیوانات کے کھانے کی اشیاء کے علاوہ دیگر اشیاء صرف وغیرہ کو خرید کر اپنی ملکیت میں روکے رکھنا پھر ان کے منگا ہونے پر فروخت کر کے نفع حاصل کرنا بلاشبہ جائز اور درست ہے، یہ ممنوع ذخیرہ اندوزی میں داخل نہیں، اور کھانے پینے کی اشیاء بھی ذخیرہ ذخیرہ اندوزی کے زمرے میں اس وقت آتی ہیں، جبکہ لوگوں کی ضرورت کے وقت ایسا کیاجائے، ورنہ یہ بھی ممنوع ذخیرہ اندوزی میں داخل نہیں ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی قواعد الفقھیہ: الاحتکار اشتراء قوت البشر والبھائم وحسبہ الی الغلاء الخ (162)۔
وفی الدرالمختار: (و) كره (احتكار قوت البشر) كتبن وعنب ولوز (والبهائم) كتبن وقت (في بلد يضر بأهله) لحديث «الجالب مرزوق والمحتكر ملعون» فإن لم يضر لم يكره الخ (6/398)۔
و فی ردالمحتار: تحت قولہ (قوله وكره احتكار قوت البشر) (الی قولہ) وشرعا: اشتراء طعام ونحوه وحبسه إلى الغلاء أربعين يوما لقوله - عليه الصلاة والسلام - «من احتكر على المسلمين أربعين يوما ضربه الله بالجذام والإفلاس» الخ (6/398)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مصباح الدین نجم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 2671کی تصدیق کریں
0     368
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ڈراپ شپنگ کا حکم - is Drop Shiping Halal in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 3
  • پرپال آن لائن کمپنی کا شرعی حکم - PrPal Earning in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • فاریکس کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • ایڈورٹائزمنٹ کمپنی میں انوسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • گوہرشاہی والوں کی پروڈکٹ کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ٹیکسی چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • StreamKar ایپ پر لائیوآنے اورکمائی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • کاروبار کی نیت سے پرندوں کی خرید و فروخت اور بریڈنگ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • سردی میں خریدے ہوئے پنکھے گرمی میں مہنگے داموں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ویڈیوگیمزکی آمدنی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • حرام مال سے کاروبار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • پے رول( payroll financing ) فائنانسنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • الیکٹرونکس آلات ٹی وی،ایل سی ڈٰی وغیرہ بیچنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قسطوں پر خرید و فروخت کا درست طریقہ کار

    یونیکوڈ   کاروبار 1
  • آن لائن اپلیکیشن(IDA App)کے ذریعے کاروبار کرکے پیسے کمانا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • حکیم کا انگریزی دوا پیس کر مریض کو دینا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بائنانس ایپ کے ذریعہ کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قادیانی کو کپڑے فروخت کرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج کے ذریعہ ، شیئرز کی خرید و فروخت

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • مروّجہ اسلامی بینکوں کے ساتھ معاملات کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • سگریٹ اور نسوار کاکا روبارکرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بیع عینہ کی تعریف اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • کرپٹو کرنسی میں فیوچر ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • تصاویر والے ڈبوں اور پیکٹوں میں پیک شدہ اشیاء کا کاروبار-نسوار اور سگریٹ کا کاروبار

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • تکافل اور انشورنس میں فرق

    یونیکوڈ   کاروبار 0
Related Topics متعلقه موضوعات