احکام بدعات

بدعت کی تعریف و تفصیل

فتوی نمبر :
24925
| تاریخ :
حظر و اباحت / بدعات و منکرات / احکام بدعات

بدعت کی تعریف و تفصیل

السلام علیکم!
مفتی صاحب،کیا بدعت کی بھی قسمیں ہوتی ہیں ؟ جیسے بدعت سیئہ اور حسنہ , اور اگر دین میں کوئی ایسی چیز ایجاد کی جائے جو خلافِ شرع نہ ہو اور اچھا عمل ہو تو کیا وہ بھی بدعت کہلائے گی ؟ کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں کسی نے غلافِ کعبہ شریف پر اتنا روپیہ خرچ کیا جتنا موجودہ دور میں ہوتا ہے اور ایک کثیر رقم خرچ کر کے غلافِ کعبہ نیا بنوایا جاتا ہے اور تبدیل کیا جاتا ہے ؟ کیا کوئی چیز مسلمانوں کی رہنمائی اور آسانی کے لئے ایجاد کی جائے وہ بھی بدعتِ سیئہ کہلاتی ہے ؟ جزاك الله –

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(1) شرعاً بدعت کی صرف ایک ہی قسم ہے بدعت سیئہ اور وہ جائز نہیں، جبکہ دوسری جو بدعتِ حسنہ ہے وہ لغوی اعتبار سے بدعت بنتی ہے، یعنی ایسا کام جس کا مانع آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور خیر القرون کے زمانہ کے بعد زائل ہو گیا ہو یا اس کا داعیہ،محرک اور سبب بعد کو پیش آیا ہو اور کتاب وسنت اور اجماع و قیاس سے اس پر روشنی پڑتی ہو اور ان میں سے کسی دلیل سے اس کا ثبوت ملتا ہو تو وہ بدعتِ حسنہ اور بالفاظِ دیگر بدعتِ لغوی ہوگی ۔
(2) خلفاءِ راشدین خصوصا امیر المؤمنین حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانہ مبارکہ سے یہ روایت چلی آرہی ہے کہ ہر سال غلاف کو تبدیل کیا جاتا ہے اور اس کے حصے حجاج میں تقسیم کیے جاتے ہیں اور یہ غالباً اسکے بوسیدہ اور پرانا ہونے کی وجہ سے ہے۔ اس لئے اس کو بدعت کہنا غلط ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی تفسیر ابن کثیر: تحت قولہ تعالی(بدیع السموات و الارض)والبدعة على قسمين : تارة تكون بدعة شرعية (الى قوله ) وتارة تكون بدعة لغوية كقول أمير المومنين عمر بن الخطاب عن جمعه اياهم على صلاة التراويح واستمرار هم نعمت المبدعة هذه (1/213)
و في البحر الرائق: اختاره الامام النووي رحمه الله في شرح المهذب فقال إن الأمر فيها الى الامام يصرف في بعض مصارف بيت المال بیعا وعطاء لما رواه الازدقى أن عمر رضى الله عنه كان ینزع كسوة البيت كل سنة فيقسمها على الحاج (3/44)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 24925کی تصدیق کریں
0     805
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا جمعہ کے دن کی مبارک باد دینا بدعت ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 1
  • زیادہ بارش کے وقت چھت پر آذان دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 0
  • 27 رجب کو روزہ رکھنے کی حقیقت اور حضرت عمر رض کا روزہ تڑوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام بدعات 2
  • تعزیت کے موقع پر ہاتھ اٹھاکردعامانگنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام بدعات 0
  • قبروں پر ماربل لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام بدعات 0
  • نوحہ ، ذو الجناح ، تعزیہ ، علم اور محرم کا جلوس

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 0
  • 11 ربیع الاول ، 27 رجب اور 15 شعبان کو فاتحہ خوانی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 0
  • مصیبت کے وقت اذان دینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 0
  • اسلام میں شب برات کی حقیقت

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام بدعات 2
  • حاجی کے استقبال میں اختیار کۓ جانے والے مختلف رسومات

    یونیکوڈ   احکام بدعات 2
  • تراویح کے بعد اجتماعی طور پر سورۃ الملک پڑھنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 4
  • اجماع و قیاس کے منکر کا حکم

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • کیاتقریب ختم بخاری بدعت ہے؟

    یونیکوڈ   احکام بدعات 1
  • یوم صدیقِ اکبرؓ منانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • انتقال کے بعد سے متعلق مختلف بدعات و رسومات

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • تعزیت کے مروّجہ طریقہ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • محرم میں چاول تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • قبر کو پختہ کرنا اور اس پر کتبہ لگانا وغیرہ دیگر بدعات و رسومات

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • سالگرہ کی تقریب میں شرکت اور کیک کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • معجزہ اور کرامت میں فرق

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • مروجہ قرآن خوانی سے متعلق

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • ماہ محرم میں لوگوں سے چندہ کرکے سبیلیں لگانا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • تیجہ، بیسواں، چالیسواں، برسی، پہلے جمعہ کی رات وغیرہ میں جمع ہو کر اجتماعی دعا کرنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 1
  • قرآن خوانی میں قرآن مکمل ختم کرنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • قبروں پر ہاتھ اُٹھاکر دعا کرنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
Related Topics متعلقه موضوعات