فسق و فجور

کیابیوی کا تصور کر کے خود لذتی کرنا جائز ہے؟

فتوی نمبر :
21630
| تاریخ :
معاشرت زندگی / معاشرتی برائیاں / فسق و فجور

کیابیوی کا تصور کر کے خود لذتی کرنا جائز ہے؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
کوئی شخص کام کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم ہو، بیوی کے بغیر گزارہ مشکل ہو تو بیوی کا تصور کر کے ہاتھوں سے یا کسی اور چیز سے مثلاً کپڑے، فوم وغیرہ سے خواہش پوری کی جاسکتی ہے؟ ورنہ گندے خیالات بہت تنگ کرتے ہیں، انٹرنیٹ کے ذریعے گندی تصاویر اور فلمیں وغیرہ دیکھنے جیسے گناہ میں مبتلا ہونے کا اندیشہ ہے ، میں نے سنا ہے زناء سے بچنے کے لیے ایسا کیا جاسکتا ہے، اور آنکھوں کا زناء دیکھنا ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

بیوی کا تصور کر کے خود لذتی کرنا بھی ناجائز وحرام اور گناہ ہے، اس سے مزید گناہوں میں مبتلا ہونے کا قوی اندیشہ ہے، اس لیے اس سے احتراز لازم ہے، جبکہ سائل کو چاہیے کہ یا تو خود کچھ عرصہ کے لیے چھٹی لیکر بیوی بچوں کے پاس آجائے یا ان کو اپنے پاس بلالے، تاکہ حقوق کی ادائیگی کے ساتھ حرام سے بھی اجتناب ہوسکے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی ردالمحتار: تحت (قوله: ولو خاف الزنى إلخ) (الی قولہ) إن أراد بذلك تسكين الشهوة المفرطة الشاغلة للقلب وكان عزبا لا زوجة له ولا أمة أو كان إلا أنه لا يقدر على الوصول إليها لعذر قال أبو الليث أرجو أن لا وبال عليه وأما إذا فعله لاستجلاب الشهوة فهو آثم الخ (2/399)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمدصابرمطیع الرحمن عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 21630کی تصدیق کریں
0     14
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • گناہ کا خیال دل میں ہوتے ہوئے گناہ نہ چھوڑنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   فسق و فجور 0
  • سادات کے ساتھ طنز و مذاق اور گالم گلوچ کرنا

    یونیکوڈ   فسق و فجور 1
  • کسی مسلمان پر قادیانی ہونے کی تہمت لگانا

    یونیکوڈ   فسق و فجور 0
  • عالم دین کو گالی دینے کا حکم

    یونیکوڈ   فسق و فجور 4
  • کیا ہندی ڈرامے دیکھنے سے انسان اسلام سے خارج ہو جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   فسق و فجور 0
  • قابل قدر واحترام شخصیات کی بے ادبی کا حکم

    یونیکوڈ   فسق و فجور 0
  • کسی مسلمان کو گالی دینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   فسق و فجور 1
  • مسجد کے امام کو محلہ کا خدمت گار و تنخوا ہ دار جیسے القاب سے پکارنا

    یونیکوڈ   فسق و فجور 0
  • مردہ خاتون کو چوڑیاں پہناکر توڑنےکی رسم کا حکم

    یونیکوڈ   فسق و فجور 0
  • مشت زنی سے چھٹکارہ حاصل کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   فسق و فجور 0
  • کیابیوی کا تصور کر کے خود لذتی کرنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   فسق و فجور 0
  • شوہر کا حقوق اللہ اور اپنی بیوی کے حقوق میں کوتاہی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   فسق و فجور 0
  • خواتین کے ناجائز امور کے ارتکاب پر مرد کیا کرسکتاہے

    یونیکوڈ   فسق و فجور 0
Related Topics متعلقه موضوعات