محترم جناب مفتی صاحب !
ایک مسئلہ ہیں میں اور میری اہلیہ کو تردد ہے کہ میں نے کہا کہ ہر بیوی پر اپنے خاوند کی اطاعت لازمی ہے، جبکہ اس کا کہنا یہ ہے کہ صرف اس صورت میں اطاعت لازم ہے جب وہ اسلام کے مطابق صحیح عمل کر رہا ہو یا کم از کم اس کی مشق / محنت کر رہا ہو، دریں ہمہ میں اور میری اہلیہ دونوں اسلامی تعلیمات کے مطابق ، حضور ﷺ کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ نعمان لاہور
واضح ہو کہ شریعت مطہرہ نے عورت کو اپنے کی شوہر کی اطاعت اور فرمانبرداری کا حکم دیا ہے اور یہ حکم ہر اُس امر کے ساتھ متعلق ہے جو شرعاً جائز اور مباح ہو یا کم از کم کسی حکمِ شرعی کے خلاف نہ ہو خواہ شوہر خود شریعت کے موافق ، عمل پیرا ہو یا نہ ہو۔