محترم جناب! السلام علیکم! ما شاء اللہ میں نے آپ کی ویب سائٹ معلومات والی پائی ۔ اور میرا فوری سوال یہ ہے کہ میں جانتا ہوں کہ منہ کے ذریعہ شہوت کی تسکین محض حیوانی فعل ہے ،جس کی اسلام میں گنجائش نہیں ہے ، لیکن میں نے ایک فتوی پڑھا تھا، منہ کی منہ لگانے اور زبان کو زبان سے لگانے کے متعلق ۔کیا اسلام میں شرمگاہوں کے علاوہ جسم کے دیگر اعضاء کا مرد اور عورت کا ایک دوسرے کا بوسہ لینا جائز ہے؟
جی ہاں! میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہوں کے علاوہ باقی سارے جسم کا بوسہ لینا بلا شبہ جائز اور درست ہے۔
ففي الفتاوى الهندية: وله أن يقبلها ويضاجعها ويستمتع بجميع بدنها اھ (1/ 39)
و في الدر المختار: قيل التقبيل على خمسة أوجه: (إلی قوله) وقبلة الشهوة لامرأته وأمته على الفم اھ (6/ 384)