احکام بدعات

کیا فرض نماز کے بعد اجتماعی دعا اور اجتماعی ذکر بدعت ہے؟

فتوی نمبر :
18252
| تاریخ :
حظر و اباحت / بدعات و منکرات / احکام بدعات

کیا فرض نماز کے بعد اجتماعی دعا اور اجتماعی ذکر بدعت ہے؟

(ا)۔ کیا فرض نماز کے بعد امام صاحب کی اجتماعی دعا کرانا حدیث اور سنت رسول ﷺسے ثابت ہے ؟ اگر نہیں تو اس پر بدعت کا فتوی دیجیے ۔
(2)۔ آج کل مسجدوں میں اندھیرا کر کے اجتماعی طور پر ذکر کیا جاتاہے کسی ایک دن کو مخصوص کرکے ،کیا یہ بدعت نہیں ؟رمضان میں اکثر مسجدوں میں ستائسویں (27) شب کو اندھیرا کرکے رونا اور شور مچانا کس عمل سے ثابت ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(1)۔ فرض نمازوں کے بعد امام ومقتدی یا منفردکا دعا کرنا اور میں ہاتھ اٹھا نا احادیث نبوی ﷺ و روایاتِ فقہیہ سے ثابت ہے جو کہ سنتِ مستحبہ ہے ،پس امام اور مقتدی اس سنت پر عمل کریں تو ضمناًخود بخود اجتماع ہو جائیگا اور یہ جائز ہے ، ہاں دعاآہستہ مانگنا افضل ہے، کیونکہ قرآن وسنت میں اس کی ترغیب دی گئی ہے اور اگر امام بآواز بلند دعا کرے اور مقتدی اس پر آمین کہیں تو تعلیماً یہ بھی جائز ہے اور شرعاً اس میں کوئی قباحت نہیں ،کیونکہ فرائض کے بعد نفسِ دعا اور دعا میں ہاتھوں کااٹھانا ،آمین کہنا اور دعا کے ختم پر دونو ں کا چہرے پر پھیرنا احادیث مبارکہ سے ثابت ہے، لہٰذا اس کو برا سمجھنا اور بدعت ِسیئہ کہنا صحیح نہیں ۔
(2) ذکر اللہ اگرچہ ایک مستحب و ممدوح امر ہے، اور حصول قربت کا ذریعہ ہے چاہے انفرادی ہو یا اجتماعی ،لیکن اس کے لیے باقاعدہ لوگوں کو مسجد میں جمع کرکے ایک تہوار کی شکل میں منانا اور اس کو لازم سمجھنا اور مسجد میں شور وشغب کرنا مستحسن عمل نہیں اس سے احتراز چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی سنن أبی داؤد: عن عائشة رضى الله عنها أن النبى -صلى الله عليه وسلم- كان إذا سلم قال « اللهم أنت السلام ومنك السلام تباركت يا ذا الجلال والإكرام ».( ۱/۵۵۹)
و فی سنن الترمذي : عن عائشة قالت : كان رسول الله - صلى الله عليه و سلم - إذا سلم لا يقعد إلامقدار ما يقول اللهم أنت السلام ومنك السلام تباركت ذا الجلال والإكرام- (2 / 95)
فی ﺇعلاء السنن: عن عائشة قالت : كان رسول الله - صلى الله عليه و سلم - إذا سلم لا يقعد إلامقدار ما يقول اللهم أنت السلام ومنك السلام تباركت ذا الجلال والإكرام الخ قال المؤلف: تحت (قولہ عن عائشۃ الخ) القیام ﺇلی أدا السنۃ التی تلی الفرض متصلا بالفرض مسنون غیر ﺃنہ یستحب الفصل بینھا، (إلی قولہ) یمکث قدر ما یقول الخ (ج 3ص153)
و فی مشكاة المصابيح: عن عائشة قالت : قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم- : "من أحدث في أمرنا هذا ما ليس منه فهو رد۔ متفق عليه (1 / 31) واللہ اعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
صبغت اللہ میر عالم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 18252کی تصدیق کریں
| | |
0     1500
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا جمعہ کے دن کی مبارک باد دینا بدعت ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 1
  • زیادہ بارش کے وقت چھت پر آذان دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 0
  • 27 رجب کو روزہ رکھنے کی حقیقت اور حضرت عمر رض کا روزہ تڑوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام بدعات 2
  • تعزیت کے موقع پر ہاتھ اٹھاکردعامانگنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام بدعات 0
  • قبروں پر ماربل لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام بدعات 0
  • نوحہ ، ذو الجناح ، تعزیہ ، علم اور محرم کا جلوس

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 0
  • 11 ربیع الاول ، 27 رجب اور 15 شعبان کو فاتحہ خوانی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 0
  • مصیبت کے وقت اذان دینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 0
  • اسلام میں شب برات کی حقیقت

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام بدعات 2
  • حاجی کے استقبال میں اختیار کۓ جانے والے مختلف رسومات

    یونیکوڈ   احکام بدعات 2
  • تراویح کے بعد اجتماعی طور پر سورۃ الملک پڑھنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 4
  • اجماع و قیاس کے منکر کا حکم

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • کیاتقریب ختم بخاری بدعت ہے؟

    یونیکوڈ   احکام بدعات 1
  • یوم صدیقِ اکبرؓ منانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • انتقال کے بعد سے متعلق مختلف بدعات و رسومات

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • محرم میں چاول تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • تعزیت کے مروّجہ طریقہ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • قبر کو پختہ کرنا اور اس پر کتبہ لگانا وغیرہ دیگر بدعات و رسومات

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • معجزہ اور کرامت میں فرق

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • سالگرہ کی تقریب میں شرکت اور کیک کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • مروجہ قرآن خوانی سے متعلق

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • ماہ محرم میں لوگوں سے چندہ کرکے سبیلیں لگانا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • تیجہ، بیسواں، چالیسواں، برسی، پہلے جمعہ کی رات وغیرہ میں جمع ہو کر اجتماعی دعا کرنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 1
  • قرآن خوانی میں قرآن مکمل ختم کرنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • قبروں پر ہاتھ اُٹھاکر دعا کرنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
Related Topics متعلقه موضوعات