میرا سوال کربلا کے واقعہ کے بارے میں ہے آپ کی یزید کے بارے میں کیا رائے ہے آپ لوگ شیعوں پرکیا حکم لگاتے ہیں وہ مسلمان ہیں یا کافر ؟میں کربلاکے واقعے کے بارے میں پڑھناچاہتاہوں، براہ مہربانی مجھے بتائیں کہ میں کس مصنف کی تحریر پڑھوں ؟کسی معتبر مصنف کے بارے میں بتائیں ۔
جمہور اہل السنہ کا نظریہ یزید کے بارے میں یہ ہے کہ اس کی مدح سرائی سے احتراز کیا جائے اور اس کے مقابلے میں حضرت حسین ،حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما اور دیگر اجلہ صحابہ و تابعین (جو یزید ی فوجو ں کے ظلم سے شہید ہوئے)کے موقف کو برحق سمجھا جائے ۔البتہ اس کی تمام تر سیاہ کاریوں کے باوجود، چونکہ اس کاخاتمہ کفر پر کسی دلیل قطعی سے ثابت نہیں ہے، اس لیے اس کے کفر یا اس کے جہنمی ہونے میں بجائے حتمی بات کہنے کے توقف کیا جائے۔اور اس کا نام لیکر گالیاں بکنے اور لعنت وملامت سے بھی احتراز کیاجائے ۔
اور جو شیعہ اثنا عشریہ فرقہ سے تعلق رکھتا ہو یا وہ کوئی صریح واضح کفریہ عقیدہ رکھتاہو، مثلاً:قرآن کریم میں تحریف کا قائل ہو یا حضر ت عائشہ رضی اللہ عنہا پر لگنے والی تہمت کو درست مانتاہوِ یا حضرت جبرائیل ؑ کے وحی لانے میں غلطی کاقائل ہو،یاحضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی صحابیت کا منکر ہو تو ایسا شیعہ بلاشبہ کافر اور دائرہ اسلام سے خارج ہے۔جبکہ واقعہ کربلاکے متعلق مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد شفیع ؒکی کتاب "شہید کربلا"کامطالعہ مفید رہے گا۔
کیا حضرت خالد بن ولیدرضی اللہ عنہ نے مالک بن نویرہ کی بیوی سے دورانِ عدت شادی کی تھی؟
یونیکوڈ تاریخی شخصیات 0