شوگر کے مریض اور گردے کے مریض کے لیے روزے کا کیا حکم ہے ؟ جبکہ روزہ رکھنے سے مریض کی حالت خراب ہو جاتی ہے اور مرض میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے ۔
شوگر کے مریض اور گردے کے مریض کے اگر روزہ رکھنے سے مرض بڑھنے یا جان جانے کا اندیشہ ہو اور کوئی ماہر دیندار معالج بھی روزے نہ رکھنے کا مشورہ دے رہا ہو تو روزہ نہ رکھے اور صحت یابی کے بعد صرف قضاء کرے ۔
ففي الدر المختار: (أو مريض خاف الزيادة) لمرضه وصحيح خاف المرض، وخادمة خافت الضعف بغلبة الظن بأمارة أو تجربة أو بأخبار طبيب حاذق مسلم مستور اھ (2/ 422)