انشورنس یا بیمہ پالیسی

انشورنس کمپنی سے حاصل شدہ اضافہ رشتہ داروں کو دی جا سکتی ہے؟

فتوی نمبر :
11022
| تاریخ :
جدید فقہی مسائل / جدید معاشیات / انشورنس یا بیمہ پالیسی

انشورنس کمپنی سے حاصل شدہ اضافہ رشتہ داروں کو دی جا سکتی ہے؟

میرے والد صاحب کی زندگی کی انشورنس پالیسی ہے جو 1989 میں شروع ہوئی تھی اور دسمبر 2010 میں ختم ہوئی ، ہر ۶ ماہ کے ہم 7000 ادا کرتے تھے ، 2005 میں جب ہم کو معلوم ہوا کہ زندگی کی انشورنس نا جائز ہے، ہم نے قسطیں ادا کرنا بند کر دی تھی، قسطوں میں ہم نے تقریباً 2,25000 ادا کیے تھے ، 1998 میں 50000 کا بونس بھی لیا تھا ، 2010 میں پالیسی کے اختتام پر انشورنس کمپنی ہم کو 4,75000 ادا کر رہی ہے، میں جاننا چاہوں گا کہ کل رقم میں سے کتنی میرے لیے حلال ہے؟ اور بقایا جو حرام ہے اس کے ساتھ مجھے کیا کرنا چاہیے ؟ کیا ہم اس حرام رقم کو اپنے غریب رشتہ داروں کو بغیر ثواب کے نیت سے دے سکتے ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ انشورنس کے معاملات ربا، قمار اور غر پرمشتمل ہونے کی بناء پر شرعاً نا جائز اور حرام ہیں، لہذا سائل کے لیے صرف اتنی رقم وصول کرنا حلال ہے ،جتنی قسطوں کی صورت میں اس نے جمع کی ہے، اس سے زائد لینا جائز نہیں، تاہم جب سائل نے زائد رقم وصول کر لی ہے تو اس رقم کا اصل مصرف تو مالکان ہیں، اب اگر اصل مالکان تک پہنچانا ناممکن ہو( جیسا کہ بظاہر یہی معلوم ہوتا ہے) تو پھر اس رقم کا فقراء میں بغیر نیت ثواب صدقہ کرنا لازم ہے، خواہ وہ غرباء رشتہ دار ہی کیوں نہ ہو۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالیٰ: {وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ } [المائدة: 2]
و في أحكام القرآن للجصاص: ولا خلاف بين أهل العلم في تحريم القمار وأن المخاطرة من القمار اھ (2/ 11)
و في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): كسب المغنية كالمغصوب لم يحل أخذه، (إلی قوله) ولا يأخذون منه شيئا وهو أولى بهم ويردونها على أربابها إن عرفوهم، وإلا تصدقوا بها لأن سبيل الكسب الخبيث التصدق إذا تعذر الرد على صاحبه اهـ (6/ 385)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
طارق حسین عاشق عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 11022کی تصدیق کریں
0     11
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا انشورنس جائز ہے ؟کیا مفتی تقی عثمانی صاحب کی انشورنس کمپنی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   انشورنس یا بیمہ پالیسی 7
  • میزان بینک کا کفالہ اور سیونگ اکاؤنٹ کا حکم،معاون یا مہمان کا مدرسہ کا کھانا کھانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • بیرون ملک میں کئے گئے انشورنس کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • لائف انشورنس کا حکم - انشورنس کروانا کیسا ہے

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 3
  • انشورنس کس بینک سے کروائیں - انشورنس اور تکافل میں فرق

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • میڈیکل انشورنس پالیسی کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   انشورنس یا بیمہ پالیسی 1
  • انشورنس والی گاڑی کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کمپنی کا ملازمین کیلئے انشورنس پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • ملازمین کیلئے انہی کی تنخواہوں میں، انشورنس کمپنی سے کوئی پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • جوبلی تکافل انشورنس میں اپنی گاڑی، بائیک یا لائف تکافل کروانا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کمپنی-فیکٹری کا ، اپنے ملازمین کیلۓ "صحت بیمہ پالیسی "لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پوسٹل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کسی مجبوری کی وجہ سے کاروبار کا انشورنس کروانا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • اسٹیٹ لائف انشورنس کی پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • جرمنی جانے کیلئے مجبوراً ہیلتھ انشورنس کرانا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پاک قطر فیملی تکافل کی پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 1
  • انشورنس کے معاملات دیکھنے کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کیا بیمہ پالیسی لینا حلال ہے؟

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • اسٹیٹ لائف انشورنس اور پاک قطر تکافل میں فرق ہے؟

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • گاڑی کی وقتاً فوقتاً مرمت کروانے کیلئے ممبر شپ خریدنا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • دبئی میں حکومت کا ملازمین پر انشورنس لازم کرنا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پاک قطر فیملی تکافل کا طریقہ کار اور اسکی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • داؤد فیملی تکافل میں حصہ لینے کاحکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • تکافل فیملی کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
Related Topics متعلقه موضوعات