میں پاک قطر فیملی تکافل کے متعلق پوچھنا چاہتا ہوں ،جو تکافل کا آفر کر رہے ہیں کہ روایتی انشورنس کا اسلامی متبادل ہے، براہِ کرم مجھے بتائیے کہ یہ اسلامی ہے یا نہیں؟ اور ہم بحیثیت مسلمان اس کو خرید سکتے ہیں یا نہیں ؟ وہ اس بات کا دعوی کر رہے ہیں کہ مفتی محمد تقی عثمانی صاحب نے کہا کہ یہ حلال ہے اور اسلامی ہے، برائے کرم جلدی جواب دیں۔
واضح ہو کہ پاک قطر فیملی تکافل کا طریق کار ربا و قمار اور غرر پر مبنی ہونے کی بجائے امداد ِباہمی ، تعاون اور تبرّع کے اصول و ضوابط پر مبنی ہوتا ہے، جو بلاشبہ جائز امور ہیں، اس لئے اس کی پالیسی لینے میں شرعاً کوئی قباحت نہیں ہے۔
ملازمین کیلئے انہی کی تنخواہوں میں، انشورنس کمپنی سے کوئی پالیسی لینا
یونیکوڈ انشورنس یا بیمہ پالیسی 0