بریلوی

بریلوی اور دیوبندی کے کن عقائد میں اختلاف ہے؟

فتوی نمبر :
10019
| تاریخ :
ادیان و فرق / جماعت و فرق / بریلوی

بریلوی اور دیوبندی کے کن عقائد میں اختلاف ہے؟

السلام علیکم!مہربانی فرماکر آپ مجھے بتائیں کہ بریلویوں اور دیوبندیوں کے عقائد کیا ہیں اور وہ کون سے عقائد ہیں جن میں ان کا اختلاف ہے، میں الحمدللہ دیوبندی ہوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

یہ دونوں گروہ اور طبقے حنفی المسلک ہونے کے ساتھ ساتھ اصولی و فروعی مسائل میں بھی ایک ہی ہیں،البتہ بعض مسائل میں بریلوی المسلک طبقہ سنی اور حنفی ہونے کے باوجود اہل سنت و الجماعت کے بعض متفقہ اور مسلمہ عقائد و نظریات سے ہٹ کر غلط نظریہ رکھتا ہے،خاص طور پر نبی ﷺ کی نسبت حاضر و ناظر ہونے،آپﷺ کے عالم الغیب ہونے،نور و بشر ہونے اور مختار کل ہونے جیسے مسائل میں اصول و ضوابط سے ہٹ کر بعض نجی واقعات و مشاہدات کی بناء پر غلو کا شکار ہو کر راہ اعتدال سے بھٹک گیا ہے۔
اس سلسلہ میں مزید تفصیل کے لئے شہید ناموس رسالت مولانا محمد یوسف لدھیانوی رحمہ اللہ کی تصنیف "اختلاف امت اور صراط مستقیم" کا مطالعہ مفید رہے گا۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شیراز علی نواز عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 10019کی تصدیق کریں
| | | |
1     2659
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا بریلوی فرقہ بھی حنفی المسلک ہے؟

    یونیکوڈ   بریلوی 0
  • بریلوی بدعتی کیوں ہیں؟

    یونیکوڈ   بریلوی 0
  • والدین کی مرضی کے بغیر بریلوی مسلک والے کو دیوبندیوں کی طرف لانا

    یونیکوڈ   بریلوی 0
  • بریلویوں کے ساتھ تعلقات، شادی بیاہ، ان کے پیچھے نماز اور مختلف رسومات میں شرکت کا حکم

    یونیکوڈ   بریلوی 0
  • فرقہ بریلویت کے عقائد کیا ہیں؟

    یونیکوڈ   بریلوی 0
  • دیوبندیوں اور بریلویوں کے عقائد

    یونیکوڈ   بریلوی 0
  • اہلِ سنت و الجماعت سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   بریلوی 0
Related Topics متعلقه موضوعات