قرآن خوانی

قرآن کریم پڑھ کر میت کےلئے ایصال ثواب کرنا

فتوی نمبر :
99572
| تاریخ :
2026-09-20
عبادات / نوافل عبادات / قرآن خوانی

قرآن کریم پڑھ کر میت کےلئے ایصال ثواب کرنا

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ۔
السلام علیکم۔
سوال ہے کہ مرنے والے کے پیچھے قرآن مجید کی کوئی خاص آیت یا سورت ہے جس کو پڑھ کر مردے کے ایصال ثواب کیلئے اس کو ہدیہ کردیں۔ تلاوت کرکے ہدیہ کرنے کا طریقہ کیسا ہے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

میت کےایصالِ ثواب کےلئے کوئی خاص تاریخ،دن اور وقت طے کئے بغیر حسبِ استطاعت قرآن کریم پڑھ کر میت کو ثواب ہدیہ کرنا نہ صرف جائز بلکہ مستحب ہے، اور اس کا ثواب میت کو پہنچتا ہے اور اسے نفع ہوتا ہے۔تاہم اسے لازم سمجھنا ،یا لوگوں کے اجتماعات بلواکر کھانے پینے کےمروجہ طریقے اختیار کرنے سے بچنا چاہیئے۔البتہ ایصالِ ثواب کے لیے کسی خاص دن، تاریخ یا وقت کو شرعاً لازم یا ضروری سمجھنا درست نہیں۔ اسی طرح اس مقصد کے لیے لوگوں کو باقاعدہ اجتماعات کی صورت میں جمع کرنا، اور پھر اس کے ساتھ کھانے پینے کی مروجہ رسوم اختیار کرنا درست نہیں، ان سے اجتناب کرنا چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

«صحيح البخاري» :
«عن عائشة رضي الله عنها:أن رجلا قال للنبي صلى الله عليه وسلم: إن أمي افتلتت نفسها، وأظنها لو تكلمت تصدقت، فهل لها أجر إن تصدقت عنها؟ قال: (نعم).»(1/ 467)
«البحر الرائق شرح كنز الدقائق » :
ولا بأس بقراءة القرآن عند القبور وربما تكون أفضل من غيره ويجوز أن يخفف الله عن أهل القبور شيئا من عذاب القبر أو يقطعه عند دعاء القارئ وتلاوته وفيه ورد آثار «من دخل المقابر فقرأ سورة يس خفف الله عنهم يومئذ وكان له بعدد من فيها حسنات» . اهـ(2/ 210)
«العقود الدرية في تنقيح الفتاوى الحامدية» :
«ولا شك أن التلاوة المجردة عن التعليم من أعظم الطاعات التي يطلب بها الثواب فلا يصح الاستئجار عليها؛ لأن الاستئجار بيع المنافع وليس للتالي منفعة سوى الثواب ولا يصح بيع الثواب ولأن الأجرة لا تستحق إلا بعد حصول المنفعة للمستأجر والثواب غير معلوم... ولذا قال تاج الشريعة في شرح الهداية إن قارئ القرآن بالأجرة لا يستحق الثواب لا للميت ولا للقارئ.»(2/ 127)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عرفان اللہ حبیب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 99572کی تصدیق کریں
0     162
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بے وضو فاتحہ خوانی کرنے اور بخشنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن خوانی 1
  • مروّجہ اجتماعی قرآن خوانی اور اس میں کھانا پینا اور پیسے لینا

    یونیکوڈ   قرآن خوانی 0
  • گھر میں عورتوں کو جمع کرکے قرآن خوانی کرانا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   قرآن خوانی 1
  • اہلِ میت کے ہاں مروجہ قرآن خوانی کا حکم

    یونیکوڈ   قرآن خوانی 0
  • طلباء کو گھر بلوا کر ان سے قرآن خوانی کروا کر ان کی ضیافت کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرآن خوانی 0
  • میت کے انتقال کے بعد پیسے تقسیم کرنا اور قرآن خوانی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   قرآن خوانی 0
  • کاروبار میں برکت کیلئے قرآن خوانی کروانا

    یونیکوڈ   قرآن خوانی 0
  • قرآن کریم پڑھ کر میت کےلئے ایصال ثواب کرنا

    یونیکوڈ   قرآن خوانی 0
Related Topics متعلقه موضوعات