فطرہ

غریب شخص کا قرض لے کر صدقہ فطرہ دینے کا حکم

فتوی نمبر :
99370
| تاریخ :
2026-09-14
عبادات / زکوۃ و صدقات / فطرہ

غریب شخص کا قرض لے کر صدقہ فطرہ دینے کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ صدقۂ فطر ادا کرنا کب، کس پر اور کس کی طرف سے واجب ہے؟اس لئے کہ ہمارے گاؤں میں اکثر دیکھنے کو ملتا ہے کہ غربت کی وجہ سے گھر میں کھانے کو کچھ نہیں ہوتا ہے مگر صدقۂ فطر قرض لے کر ادا کرتے ہیں حتیٰ کہ بعد میں قرض واپس کرنے پر بھی قادر نہیں ہوتے ہیں۔ چوں کہ صدقہ فطر سرسایہ سے موسوم ہے اور ہر حال میں اس کی ادائیگی کو لازم سمجھا جاتا ہے۔لہٰذا اس مسئلہ کی توضیح فرما کر ممنون فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ پشتو زبان میں صدقہ فطر کو ”سرسایہ“ اس بنیاد پر کہتے ہیں کہ فقہاء کرام نے اس کے وجوب کا سبب بیان کرنے میں ”رأس“ یعنی سر کا لفظ استعمال کیا جس سے مراد انسانی جان ہے اور فقہاء کرام کا مقصد یہ حکم بیان کرنا ہے کہ آدمی پر اپنی ذات اور ان لوگوں کی طرف سے صدقہ فطر کی ادائیگی مخصوص شرائط کے ساتھ لازم ہوتی ہے کہ جن لوگوں کی وہ کفالت کرتا ہے۔ چنانچہ ایک آزاد، عاقل، بالغ اور مالک نصاب مسلمان پر اپنی طرف سے اور اپنے زیر کفالت نابالغ بچوں کی طرف سے عید الفطر کے دن طلوع فجر کے وقت صدقۂ فطر کی ادائیگی واجب ہوتی ہے۔ فقیر پر ادائیگی لازم نہیں۔ لہذا سرسایہ کے نام میں ”سر“ کے لفظ سے یہ سمجھنا کہ سر موجود ہونے کی صورت میں ہر حالت میں صدقہ فطر کی ادائیگی لازم ہے چاہے اس کے لئے قرض لینا پڑے، یہ احکامِ شرعیہ سے ناواقفیت پر مبنی ہےجس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما فی فيض الباري على صحيح البخاري: عن ابن عمر - رضى الله عنهما - قال فرض رسول الله - صلى الله عليه وسلم - زكاة الفطر صاعا من تمر، أو صاعا من شعير على العبد والحر، والذكر والأنثى، والصغير والكبير من المسلمين، وأمر بها أن تؤدى قبل خروج الناس إلى الصلاة. أطرافه ۰۰۰ويقال لها بالفارسية: سرسايه، فانكشف منه حقيقة قولهم: رأس يمونه ويلي عليه. واختلف في فرضيتها ووجوبها، والمصنف جزم بالأول، ولم يشترط لها نصابا، وهو مذهب الشافعي، خلافا لأبي حنيفة فيهما، فهي واجبة عنده، وكذا يشترط لها النصاب عنده ۰غير أن بين نصابها ونصاب الزكاة فرقا، فإن النماء ليس بشرط في نصاب صدقة الفطر، بخلاف الزكاة.اھ(باب وسم الإمام إبل الصدقة بيده ،ج:3،ص:164،ح:1503،ط: دار الكتب العلمية)
وفي الهندية: وهي واجبة على الحر المسلم المالك لمقدار النصاب فاضلا عن حوائجه الأصلية كذا في الاختيار شرح المختار، ولا يعتبر فيه وصف النماء ويتعلق بهذا النصاب وجوب الأضحية، ووجوب نفقة الأقارب هكذا في فتاوى قاضي خان. وإنما تجب صدقة الفطر من أربعة أشياء من الحنطة والشعير والتمر والزبيب كذا في خزانة المفتين وشرح الطحاوي وهي نصف صاع من بر أو صاع من شعير أو تمر، ودقيق الحنطة والشعير وسويقهما مثلهما والخبز لا يجوز إلا باعتبار القيمة، وهو الأصح، وأما الزبيب فقد ذكر في الجامع الصغير نصف صاع عند أبي حنيفة - رحمه الله تعالى -؛ لأنه يؤكل بجميع أجزائه وروي عن أبي حنيفة - رحمه الله تعالى - صاع، وهو قولهما ثم قيل يجوز أداؤه باعتبار العين والأحوط أن يراعى فيه القيمة هكذا في محيط السرخسي. (الباب الثامن في صدقة الفطر،ج:1،ص:191،ط:ماجدیۃ)
و فیۃ ایضاً: والمستحب للناس أن يخرجوا الفطرة بعد طلوع الفجر يوم الفطر قبل الخروج إلى المصلى كذا في الجوهرة النيرة. وأما وقت أدائها فجميع العمر عند عامة مشايخنا - رحمهم الله - كذا في البدائع. . (الباب الثامن في صدقة الفطر،ج:1،ص:191،ط:ماجدیۃ)
و فیہ ایضاً:ووقت الوجوب بعد طلوع الفجر الثاني من يوم الفطر فمن مات قبل ذلك لم تجب عليه الصدقة، ومن ولد أو أسلم قبله وجبت ومن ولد أو أسلم بعده لم تجب، وكذا الفقير إذا أيسر قبله تجب، ولو افتقر الغني قبله لم تجب كذا في محيط السرخسي، ومن مات بعد طلوع الفجر فهي واجبة عليه، وكذا إذا افتقر بعد يوم الفطر كذا في الجوهرة النيرة.اھ(الباب الثامن في صدقة الفطر،ج:1،ص:192،ط:ماجدیۃ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد جنید رفیض الدین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 99370کی تصدیق کریں
0     140
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • دس سال سے کم عمر بچے کو فطرانہ کی رقم دینا

    یونیکوڈ   اسکین   فطرہ 5
  • بیوی کا صدقۂ فطر والدین کے ذمہ ہے یا شوہر کے؟

    یونیکوڈ   فطرہ 6
  • صدقہ فطر میں منقی اور چھوہارے شامل ہوں گے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   فطرہ 0
  • صدقہ فطر کی مقدار کتنی ہے؟

    یونیکوڈ   فطرہ 0
  • غریب شخص کا قرض لے کر صدقہ فطرہ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   فطرہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات